سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 94 of 418

سیلابِ رحمت — Page 94

سیلاب رحمت خصوصیات پوری شان کے ساتھ عزیزہ حوری میں موجود تھیں اور حسنِ بیان کے ملکہ سے خدا نے ایسا نوازا تھا کہ اپنے ہوں یا غیر ہوں جو بھی ان کی تقریریں سنتا تھا وہ ہمیشہ ان سے گہرا اثر لیتا تھا اور ان کی تعریف میں رطب اللسان رہتا تھا۔میں نے کبھی کراچی کی یا باہر سے آنے والی کسی خاتون سے کبھی ایک لفظ بھی ان کے کردار کے خلاف نہیں سنا۔محبت کے ساتھ لجنہ کے فرائض سر انجام دینے والی لیکن خدا نے حسنِ بیان کا جو ملکہ بخشا تھاوہ خصوصیت سے سیرت کے مضمون پر ایسے جلوے دکھا تا کہ ان کی شہرت دور ونزدیک پھیلی ہوئی تھی اور جب بھی سیرت کے مضمون پر زبان کھولتی تھیں تو بعض ایسی متعصب خواتین بھی جو احمدیت سے دشمنی رکھتی تھیں اگر وہ اس جلسہ پر لوگوں کے کہنے کہلانے پر حاضر ہوگئیں تو ایک ہی تقریرسن کر ان کی کایا پلٹ جایا کرتی تھی۔وہ کہا کرتی تھیں کہ اس کے بعد ہمیں کوئی حق نہیں کہ ہم جماعت احمدیہ پر الزام لگائیں کہ ان کو حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت نہیں۔تحریر کا ملکہ بھی خدا نے عطا فرمایا تھا۔کئی چھوٹی چھوٹی کتابیں سیرت کے مضمون پر انہوں نے لکھیں۔ان کا آپریشن ہوا تھا جس کے بعد گھر واپس آرہی تھیں کہ دل کے دورے سے وفات ہو گئی۔اللہ غریق 94