سیلابِ رحمت — Page 93
سیلاب رحمت عزیزہ بشری داؤ د حوری کے درد ناک سانحہ ارتحال سے متعلق آپ کا خط ملا تھا۔اس پاکباز ، فدائی حسن و احسان کی مرقع بیٹی کی نماز جنازہ غائب کا فیصلہ تو خبر ملتے ہی کر لیا تھا۔آج بعد نماز جمعہ انشاء اللہ نماز جنازہ ہوگی۔اقربا، جماعت کراچی اور لجنہ کراچی سے تعزیت کا اظہار خطبہ کے آخر پر کروں گا۔“ 23 جولائی 1993 ء خطبہ جمعہ کے آخر میں حضور پر نور نے بشری داؤد کا قابل رشک الفاظ میں ذکر فرمایا: آج نماز جمعہ کے بعد دو پاکباز خواتین کی نماز جنازہ پڑھائی جائے گی جو خدمت دین میں پیش پیش تھیں یا دعاؤں میں اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اور عبادات میں اور لوگوں کی نیک تربیت کرنے میں انہوں نے زندگی صرف کی۔ان میں سے ایک ہماری بشری داؤد حوری ہیں جو مکرم و محترم مرزا عبدالرحیم بیگ صاحب نائب امیر کراچی کی صاحبزادی ہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ اکثر پہلوؤں سے انہوں نے اپنے باپ کے سب گن پوری طرح اپنے وجود میں زندہ رکھنے کی کوشش کی اور بے لوث خدمت جس کے ساتھ دکھاوے کا کوئی عنصر نہیں اور انتھک خدمت جو مسلسل سالہا سال تک رواں دواں رہتی ہے۔یہ وہ دو خصوصیات ہیں جن میں مکرم مرزا عبدالرحیم بیگ صاحب ایک نمایاں حیثیت رکھتے ہیں۔یہ دو 93