سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 95 of 418

سیلابِ رحمت — Page 95

رحمت فرمائے۔ساری جماعت کراچی سے میں تعزیت کرتا ہوں۔مکرم مرز اعبدالرحیم بیگ صاحب اور خاندان اور ان کے میاں داؤد اور بچوں سے تو ہے ہی ضرور لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ساری جماعت کراچی تعزیت کی محتاج ہے اور لجنہ اماء اللہ کراچی خصوصیت سے تعزیت کا حق رکھتی ہے۔سب دنیا کی عالمگیر جماعتوں کی طرف سے میں تعزیت کا پیغام اُن تک پہنچاتا ہوں۔اللہ غریق رحمت فرمائے اور جس سیرت کے بیان پر انہوں نے اپنی زندگی صرف کی، خدا اس سیرت کے فیض سے ان کے بچوں کو صبر محمدی عطا کرے ان کے خاوند کو صبر محمدی عطا کرے ان کے والد کو اور دوسرے عزیزوں کو ( مجھے علم نہیں کہ والدہ زندہ ہیں کہ نہیں خدا کرے زندہ ہوں) سب کو خدا صبر محمدی عطا فرمائے اور سیرت کا یہ فیض ان کے خاندان کو خصوصیت سے پہنچے۔“ خطبات طاہر جلد 12 صفحہ 566 ) خاکسار پر بشری کے بعد صدمے کا اثر تھا۔پیارے آقا کو اس کے لیے دعا کا خط لکھا تو بند ٹوٹ گئے۔کیفیت آپ سے چھپی نہ رہی۔آپ نے جواب میں جس انداز سے تعزیت فرمائی وہ نہ صرف مرحومہ کے لیے ایک اعزاز ہے بلکہ ادب کا شہ پارہ بھی ہے۔حضور انور نے دست مبارک سے تحریر فرمایا: 95