سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 87 of 418

سیلابِ رحمت — Page 87

سیلاب رحمت ہیں۔ہم نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مجلہ کی رونمائی کے لئے تھیں اپریل ۱۹۹۲ء کو گیسٹ ہاؤس کراچی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔جس کے مہمانِ خصوصی مولانا موصوف تھے۔ہماری صدر صاحبہ کے مختصر سے تعارف کے بعد مولانا صاحب نے پر حکمت خطاب فرمایا۔ہم نے یہ خطاب آڈیو کیسٹ پر محفوظ کر لیا۔اسی سے فائدہ اٹھا کر آپ کے پرمغز خطاب کی ایک جھلک پیش کرتی ہوں: خطاب مکرم مولا نا دوست محمد شاہد صاحب یہ ایک نہایت مبارک مقدس اور یادگار تقریب ہے۔حضرت مصلح موعود جب پہلی دفعہ سفر یورپ سے واپس تشریف لائے اس سفر کے دوران حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ نے ان کے فراق میں اپنی سب سے پہلی نظم کہی تھی۔حضرت مصلح موعودؓ نے نہایت والہانہ انداز میں جہاں سفر کی اور برکات کا ذکر فر ما یا وہاں فرمایا کہ یہ بھی ایک عظیم برکت ہوئی ہے کہ ہماری بہن کو اللہ تعالی نے جو عظیم الشان قو تیں اور استعداد میں شعر وسخن کی بخشی تھیں ان کا انکشاف اس سفر کے دوران ہوا ہے۔ان کی زندگی میں میرے سفر کے دوران جو طوفان اٹھا اس سے ان کی زندگی میں نئے باب کا آغاز ہوا ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ حضرت خلیفہ اسیح الرابع” کے سفر ہجرت کے نتیجے میں پوری دنیائے احمدیت کے قلوب پر ایک حیرت انگیز اثر ہوا ہے۔ہر ملک ہر جماعت اور ہر گوشہ، ہر دل اس سے متاثر ہوا ہے۔کراچی لجنہ ، جماعتِ کراچی کے امیر اور جماعت کراچی کو اللہ تعالی نے جو عظیم الشان خدمات کی توفیق بخشی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔87