سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 86 of 418

سیلابِ رحمت — Page 86

رحمت کے علاوہ مکرمہ بشری داؤد صاحبه مکرمه خورشید عطا صاحبه، مکرمه محموده امته السمیع صاحبه مکرمه ثریا حمزہ صاحبہ، مکرم عبدالباسط شاہد صاحب، مکرم منصور احمد عمر صاحب اور مکرم لیفٹیننٹ کمانڈر ریٹائر ڈ عبدالمومن صاحب نے تحریر کے میدان میں مدد کی۔مکرم سلطان احمد طاہر صاحب، مکرم و بیگم محمود احمد بھٹی صاحب اور مکرم قریشی داؤد احمد صاحب نے اشتہارات جمع کئے۔مکرم شاہد احمد راجپوت صاحب نے خوب صورت ٹائٹل بنایا۔مکرم خالد محمود اعوان صاحب کی منفرد کتابت میسر رہی۔طباعت کا اہتمام مکرم طارق محمود بدر صاحب اور ان کے ساتھیوں کی مہارت اور محنت کا ثمر ہے۔تصاویر کے حصول اور ٹرانسپیرینسی میں مکرم سلیمان احمد طاہر صاحب کا تعاون حاصل ہوا۔مشاورت اور رہنمائی مکرم مرزا عبدالرحیم بیگ صاحب نائب امیر جماعت کراچی، مکرمہ سلیمہ میر صاحبہ اور مکرمہ امتہ الحفیظ بھٹی صاحبہ کی حاصل رہی۔فجز اھم اللہ تعالی احسن الجزا۔یہ کام اتنا وسیع تھا کہ ایک سال میں مکمل ہونا بغیر تائید ہی کے ممکن نہیں تھا اور یہ نصرت ہمیں حضرت خلیفتہ المسیح الرابع" کی دعاؤں سے ملی۔خاکسار بار بار دعا کے لئے درخواست کرتی اور آپ براہ کرم دعاؤں سے نوازتے۔اللہ تبارک تعالی کی مدد سے ایک سال میں یہ مجلہ تیار ہوا۔محرم طارق محمود بدر صاحب قادیان لے کر گئے اور جلسہ سالانہ ۱۹۹۱ ء کے موقع پر حضرت خلیفتہ اسی کی خدمت میں پیش کیا۔آپ کے ہاتھ میں المحراب پہنچ جانے سے ایسے محسوس ہوا جیسے سال بھر کی محنت ٹھکانے لگی۔اس مجلے کی تیاری میں مکرم دوست محمد شاہد صاحب نے پر خلوص رہنمائی کی تھی۔ہمیں معلوم ہوا کہ موصوف جماعت کراچی کے تیسرے سالانہ جلسے کے لئے کراچی تشریف لا رہے 86