سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 47 of 418

سیلابِ رحمت — Page 47

سیلاب رحمت ان کو اپنی تائید و نصرت سے جہاد کے لئے غیر معمولی قوت عطا فرما دیتا ہے۔ہماری جماعت تحقیق ،تحریر، تصنیف اور اشاعت کے میدان میں علم و معرفت سے مزین نابغہ روز گار قلم کاروں سے مالا مال ہے۔اللہ تبارک تعالی کے فضل و احسان سے لجنہ کراچی کو اصحاب کہف والرقیم جیسے زمانے میں اس فوج میں ادنیٰ سپاہی کی جگہ ملی۔ہم لجنہ کے وہ تیر ہیں جو امام وقت کو الہی احسان کے طور پر عطا ہوئے۔ہم نے فضلِ خداوندی سے نئی صدی کے استقبال کے لئے کم از کم سو کتب شائع کرنے کا منصوبہ بنایا جس میں ہمیں قدم قدم غیر معمولی کامیابی نصیب ہوئی ہے۔کسی بڑی تعداد میں کتابیں چھاپ لینا قابل ذکر واقعہ نہیں۔مگر وقت کے خلفائے کرام کی توجہ ، شفقت، رہنمائی اور دعا ئیں حاصل کرنا بہت بڑا واقعہ ہے۔اس تحریر کا مقصد بھی یہ ہے کہ آئندہ نسلیں یہ عنایات دیکھ کر سبق حاصل کریں کہ خلیفہ وقت کی چھاؤں میں ہی راحت و آرام اور عزت و وقار ہے۔اس غیر معمولی افضال و برکات کی بارش میں لجنہ کراچی کی شعبہ اشاعت سے منسلک خدمت گزار خواتین حمد وشکر اور مسرت و انبساط کی جس فضا میں سانس لے رہی ہیں۔محسوسات و جذبات کے معاملات ہیں جن کا مکمل اظہار دنیا کی کسی زبان میں ممکن نہیں۔آستانہ الوہیت پر جھکے جھکے پچھلے ہوئے دل کے ساتھ شعبہ تصنیف واشاعت کی کچھ روداد قلم بند کر رہی ہوں۔اللہ تعالیٰ موضوع سے انصاف کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔کتب کی اشاعت کا منصوبہ لجنہ کراچی خدا تعالی کے فضل سے بیدار اور مستعد لجنات میں شمار ہوتی رہی ہے۔کارکردگی کے لحاظ سے پوزیشنوں میں اولیت کا ریکارڈ بہت اچھا ہے۔اشاعت کی طرف 47