سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 46 of 418

سیلابِ رحمت — Page 46

لجنہ اماءاللہ ضلع کراچی کی اشاعتی خدمات اور خلفائے کرام اور بزرگانِ سلسلہ کی نظر شفقت،حوصلہ افزائی اور دعائیں یاد رکھو کہ ہماری حرب ان کے ہم رنگ ہو جس قسم کے ہتھیار لے کر میدان میں وہ آئے ہیں اسی قسم کے ہتھیار ہم کو لے کر نکلنا چاہئے اور وہ ہتھیار ہے قلم۔یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس عاجز کا نام سلطان القلم رکھا اور میرے قلم کو ذوالفقار علی فرمایا۔“ الحکم جلد ۵ نمبر ۲۲ مورخہ ۱۷ جون ۱۹۰۱ صفحه ۲ کالم ۲) اللہ تعالیٰ نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کو قلم کا سلطان بنایا۔قلم سے جہاد کے لئے اس سلطان کو اکیلا نہیں رکھا بلکہ اس کی مملکت کے قیام ، استحکام ، وسعت اور دفاع کے لئے قلم کے ہتھیار سے لیس افواج بھی عطا فرمائیں۔ان افواج میں شامل سپاہی بظاہر خاک نشین، خاک بسر، سادہ اور کمزور عام سے انسان ہوتے ہیں مگر قادر و مقتدر خدا تعالیٰ 46