سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 365 of 418

سیلابِ رحمت — Page 365

سیلاب رحمت کیا ہے۔نبیوں کا سرتاج۔۔۔کہنے کے بعد اگر یہ کہا جائے کہ ابنائے آدم کی معراج تو گھٹیا سی ترکیب نظر آتی ہے جو معراج کی شان کے خلاف ہے۔پس مجھے تو آنحضرت صلی ہی تم ہمیشہ ہی سے ابنائے آدم کا معراج دکھائی دیتے ہیں نہ کہ ابنائے آدم کی معراج۔پس بعض ایسے مقامات بھی ہوتے ہیں کہ جہاں شاعر اپنا حق سمجھتا ہے کہ چاہے دنیا اس کے کسی استعمال کو غلط قرار دے وہ اپنی مرضی سے عمداً کسی خاص مقصد کے پیش نظرا اپنی غلطی پر مصر ہو۔“ ( مكتوب 16 جنوری 1993 ء صفحہ 16-17 ) اس نظم میں بھی حضور نے نظر ثانی کے دوران کچھ تبدیلیاں فرما ئیں اور ہر جگہ بات کو خوب کھول کر بیان فرما یا مثلاً۔آپ نے ایک مصرع مٹ گئے مہر و ماہ و انجم صلی اللہ علیہ وسلم کو تبدیل فرمایا اور مفہوم کے حسن کو واضح فرمایا: میں نے اس مصرع کو یوں کر دیا ہے: مہر و ماہ نے توڑ دیا دم صلی می ایستیم بھاگنے کے ساتھ دم کا ٹوٹنا ایک اور لطیف مناسبت بھی رکھتا ہے۔کسی پر شوکت جلوہ کے مقابل دم توڑ دینا اور دوڑتے ہوئے دم توڑنا ہم آہنگ ہیں۔“ ( مكتوب 16 جنوری 1993ء۔صفحہ 13 ) اب اس شعر کو پڑھ کر زیادہ لطف آئے گا: آپ کے جلوۂ حسن کے آگے۔شرم سے نوروں والے بھاگئے ”مہر و ماہ نے توڑ دیا دم - صلی اللہ علیہ وسلم 361