سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 364 of 418

سیلابِ رحمت — Page 364

زیادہ تجویز مجھے قبول تو ہے لیکن میں نے اگر چہ اردو گرائمر زیادہ نہیں پڑھی۔پھر بھی مجھے لگتا ہے کہ اُڑتے ہوئے بھی ٹھیک ہے۔خصوصیت سے یہ تخاطب کے وقت استعمال ہوتا ہے۔غائب میں اُڑتا ہوا پڑھتے ہیں لیکن مخاطب میں اُڑتے ہوئے، پڑھنا جائز ہے۔اس لئے میں تو اسے اُڑتے ہوئے پڑھوں تو مجھے زیادہ اچھا لگتا ہے۔مگر آپ کی یہ تجویز مان لیتا ہوں کیونکہ میرے مضمون پر اس کا اثر نہیں پڑے گا۔(مکتوب 16-1-93 صفحہ 12 ) نظم نمبر -3 حضرت سید ولد آدم صلی اللہ علیہ وسلم پیارے حضور نے ایک شفیق ماں کی طرح جو اپنے کم فہم نادان بچے کو قریب تر کر کے تفصیل سے آسان الفاظ میں سمجھاتی ہے اس نظم میں ایک ایک تبدیلی کی حکمت سمجھائی: وو 66 نبیوں کا سرتاج ابنائے آدم کا معراج محمد “ مجھے ڈر تھا کہ آپ دونوں ” کا معراج کو کی میں بدل دیں گے کیونکہ مکرم سلیم شاہجہانپوری صاحب نے اپنے کلام میں معراج کو کئی یعنی تانیثی نسبت سے باندھا ہے اور اردو کتب لغات بھی اسے تانیث میں ہی پیش کرتی ہیں۔مگر ہم نے قادیان میں ہمیشہ اس کو مذکر ہی سنا اور ذہنی طور پر معراج کو تانیث کے ساتھ استعمال کرنے پر دل آمادہ نہیں ہوتا۔اس لئے میں نے عمداً یا یوں سمجھ لیں کہ ضد کر کے اس غلطی پر اصرار 360