سیلابِ رحمت — Page 326
۔رحمت رونے سے امی کا دل بوجھل ہو گا۔ہمت کرنا اللہ ساتھ دیتا ہے۔بچیوں کو تو اپنے گھر جانا ہی ہوتا ہے۔نبیوں کی بیٹیاں بھی رخصت ہوتی ہیں۔مجھے اس ہمدردانہ انداز نے بہت متاثر کیا خط میں ذکر کر دیا۔یہ بات حضور کو بھی پسند آئی۔اگلے مکتوب میں بیٹی کے ساتھ داماد بھی دعاؤں میں شامل ہو گیا۔خط کے آخر میں ایک خوشخبری تھی جو قدرے تاخیر سے پوری ہوئی مگر یہ جملہ تقویت دیتا رہا کہ حضور کی فرمائی ہوئی بات پوری ضرور ہوگی۔خط ملاحظہ کیجئے : آپ کا اور عزیزہ امتہ المصور کا خط مجھے بر وقت مل جاتا تو میں ضرور اس موقع پر آپ کو اور بچی کو مبارک باد کی تار دیتا تاہم مجھے اُمید ہے کہ شادی کی یہ تقریب ہر لحاظ سے بخیر و خوبی سرانجام پائی ہوگی اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس رشتے کو دونوں خاندانوں کے لئے دونوں جہانوں میں ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے اور اس جوڑے کو دنیا و آخرت کی حسنات سے نوازے اور یہ گھر ہمیشہ جنت کا گہوارہ بنا ر ہے۔میری طرف سے ناصر صاحب کو محبت بھرا سلام اور اسی طرح عزیزہ امتہ المصور اور داماد کو بہت بہت سلام و پیار اور مبارک باد دیں۔غالباً انگلی ملاقات تک آپ نانی بن چکی ہوں گی اللہ آپ کے ساتھ ہو۔“ الحمد للہ حضور انور کی دعاؤں سے اس کو کئی لحاظ سے خدمت دین کی توفیق مل رہی ہے۔کس زباں سے میں کروں شکر کہاں ہے وہ زباں کہ میں ناچیز ہوں اور رحم فراواں تیرا 324