سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 313 of 418

سیلابِ رحمت — Page 313

ب رحمت کرنے کی خواہش ہے اور اب میں نے فون کیا ہے تو پہچانتی نہیں اور پوچھ رہی ہیں آپ کون ہیں؟“ حضور یہ آپ ہیں۔آپ میرے حضور ہیں۔آپ کہاں سے عرض کیا : بول رہے ہیں ؟“ حضور کا فون آنا اتنا غیر معمولی تھا کہ میں سمجھی آپ کراچی تشریف لے آئے ہیں۔میرے اس بے تکے سے سوال کے بعد حضور کی آواز آنا بند ہوگئی۔میرے سوال نے حضور کو جذباتی کر دیا۔فرمایا: میں لندن سے بول رہا ہوں۔آپ کیا سمجھ رہی ہیں کہ میں کراچی آ گیا ہوں۔کراچی تو میں صرف خوابوں میں آسکتا ہوں۔“ ان الفاظ کے ساتھ آپ کی آواز رندھ گئی اور پھر بہت سارے سیکنڈ ایسے گزرتے گئے کہ آپ کی آواز ہی نہیں آئی۔مجھے یہ بھی لگا کہ شاید فون کٹ گیا ہے مگر دل کہہ رہا تھا نہیں جذبات پر قابو پایا جارہا ہے۔پاکستان آنے کے ذکر پر یہ کیفیت ہوئی ہے۔میں نے سپیکر آن کر دیا بچے ارد گرد جمع ہو گئے۔ہم سب بے خود ہورہے تھے۔پھر آواز آئی: " آپ نے المحراب کے لئے جو مضمون لکھا ہے۔واقعی جان ڈال دی۔منظر زندہ ہو گیا ہے۔ایسا لگتا ہے سامنے بیٹھ کر بات کر رہے ہیں۔پھر سے سب کچھ سامنے آ گیا۔آپ خوب لکھتی ہیں۔“ عرض کیا : جزاک اللہ سب آپ کی ذرہ نوازی ہے۔حضور میں اس وقت بہت 311