سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 314 of 418

سیلابِ رحمت — Page 314

سیلار ب رحمت خوش ہوں۔بس نہیں چلتا کس طرح اس وقت کو محفوظ کرلوں۔“ فرمایا: ”ہاں ! وہ لجنہ والی نظم بھی بہت مزے دار ہے۔میں نے آپ کو لکھا تھا نا کہ اس کی مرمت لگا رہا ہوں۔وہ تیار ہوگئی ہے مصروف ہو گیا تھا اس لئے بہت دیر ہوگئی۔اچھا میں آپ کو دو تین بند سنا دیتا ہوں۔“ آپ نے بڑے پیارے انداز میں پہلے تین بند سنائے جو بہت بہتر ہو گئے تھے۔خاکسار نے عرض کیا: یہ تو بہت اچھی ہوگئی آپ نے تو اس کو کہیں کا کہیں پہنچا دیا۔“ فرمایا: میں نے اپنی نظم جو در دسکتے ہوئے حرفوں میں ڈھلا ہے اپنی آواز میں آڈیو کیسٹ میں بھری ہے۔بالکل چھپ کے الگ بیٹھ کے پڑھی ہے۔گلا ٹھیک نہیں تھا مگر سمجھ آ جائے گی۔دو کیسٹس بھری ہیں۔مردوں میں عبید اللہ علیم صاحب کو بھجوا رہا ہوں اور عورتوں میں آپ کے لئے بھیجی ہے۔کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ آپ شاعر ہیں آپ ہی سمجھ سکتی ہیں ایک شاعر کی کیفیات کہ کیا کیا گزرتی ہے۔آواز بہت صاف نہیں ہے ، گلا خراب تھا مگر آپ سمجھ لیں گی۔ہی کے ہاتھ بھیجی ہے آپ جانتی ہیں ہی کو؟ بی بی با چھی کا بیٹا قمر سلیمان احمد۔۔آپ اُس سے حاصل کر لیں۔وہ کراچی گیا ہے۔وہاں سے ربوہ جائے گا۔312