سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 221 of 418

سیلابِ رحمت — Page 221

اک خاک کے ذرے پر عنایات کا عالم خاکسار کی منظوم کوششوں پر حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ تعلی کی داد اور دعا میں در ثمین اردو، در ثمین فارسی، کلام محمود، کلام طاہر اور بخار دل جیسے اعلیٰ مرتبہ کا منظوم کلام پوری توجہ سے ڈوب کر پچاسوں بار پڑھنے کی بدولت شعر کی لطافت، عرفان، چاشنی ، شان، عظمت اور اثر کی انتہائی بلندیوں سے شناسائی ہوئی۔اس سے پہلے دور طالب علمی میں ولی دکھنی سے فیض تک شعر زیر مطالعہ رہا۔پھر چند سال قبل حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد پر ہم زمین غزلیں زمانی ترتیب سے یکجا کرنے کی سعی میں از سر نو اردو شاعری کھنگالی۔اس تمہید کا مقصد یہ عرض کرنا ہے کہ کلام کے فکر وفن کی بلندیوں سے آگاہی کے باوجود اپنی مبتدیانہ کاوش پیش کرنے کی جسارت کیسے ہوئی؟ اس کا سادہ سا جواب یہ ہے کہ لم حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے از راہ کرم مجھ حقیر فقیر کوفراخدلی سے دعا اور داد سے مالا مال کیا جس سے نمو پانے والی خوش فہمی کی انگیخت پر یہ مجموعہ ترتیب دیا۔اب اپنا کلام نہیں آقا کا حسن نظر بصد تشکر اور ناز پیش خدمت ہے۔خاکسار کے شعر گوئی کے سفر کا آغاز طالب علمی کے زمانے سے ہوا۔کالج و یو نیورسٹی میں 219