سیلابِ رحمت — Page 182
سیلاب رحمت بھیجنا مشکل کام تھا۔خاص طور پر ربوہ کے آرڈر کے لئے بوریوں اور ڈبوں میں کتب پیک کر کے بذریعہ ریل گاڑی یا کورئیر سروس ذمہ داری سے بھجوا نا مشکل کام ہیں۔ایک اور مہربان خاتون کا شکریہ ادا کرنا لازم ہے۔مکرمہ شاہدہ حسین صاحبہ، یہ لجنہ کراچی کی سیکرٹری مال ہیں۔ہمارے ساتھ بہت تعاون کرتی ہیں۔وقت بے وقت خرچ لینے اور آمد جمع کرانے میں ان سے واسطہ رہا۔لین دین کے معاملات میں ہمارے مسئلوں کو سمجھ کر آسانی پیدا کرنے کے لئے کوشاں رہتی ہیں۔ربوہ میں ہماری معاونت مسز ناصر صاحبہ کے بھائی مکرم مرزا محمد اکرم صاحب کرتے ہیں۔کتب کا سٹاک رکھنا اور وقت ضرورت وہاں سے کتب مانگ کی جگہ تک پہنچانا خوش دلی سے کرتے ہیں۔کتب کی فروخت کے حوالہ سے ربوہ میں ہمارے سب سے بڑے معاون و مددگار مکرم شکور بھائی رہے ہیں۔کتابوں کی محبت میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنی پڑیں۔فجر اھم اللہ تعالی احسن الجزا۔حرف آخر دو مفید اقتباس مکرم مولانا دوست محمد شاہد صاحب ہمیشہ ہماری حوصلہ افزائی کرتے۔ایک ملاقات میں فرمایا کہ دو حوالے لکھ لیں مجھے لجنہ کراچی کا کام دیکھ کر ان کا خیال آتا ہے۔آپ کے لکھوائے ہوئے حوالوں سے چھوٹے چھوٹے اقتباس پیش کر کے منہ میٹھا کرتے ہیں۔اگر چہ ہم خود کوکسی قابل نہیں سمجھتے تاہم ایک بزرگ کا تحفہ سمجھ کر پیش کرتی ہوں۔اللہ کرے یہ دعا بن کر ہمارے شامل حال ہو جا ئیں۔آمین۔وہی قوم ترقی کر سکتی ہے جس کی ساری عورتوں کا دینی معیار 180