سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 166 of 418

سیلابِ رحمت — Page 166

سیلاب رحمت دیا۔اپنی دانست میں ہر لحاظ سے مکمل کام کیا تھا لیکن جائے استاد تو خالی رہتی ہے۔مکرم سید عاشق حسین شاہ صاحب نے ، جو یو کے میں فارسی ڈیسک کے انچارج ہیں، جائزہ لیا تو ترجمے میں بعض جگہ اصلاحات کی ضرورت محسوس کی۔حضرت خلیفہ امسیح ایدہ اللہ تعالیٰ نے ذاتی دلچسپی لی۔مکرم شاہ صاحب کے ساتھ ایک ایک شعر کے ترجمے پر نظر ثانی فرما کر ترجمہ منظور فرماتے پھر مکرم شاہ صاحب کمپوز کر کے مجھے بھجواتے ،اسے مسودے میں شامل کیا جاتا۔یہ وقت طلب کام تھا جو بفضل اللہ مکمل ہوا۔سارے ردو بدل کے بعد 2013 ء میں مسودہ مکمل کر کے پرنٹنگ کے لئے تیار ڈی وی ڈی اور ڈمی بنا کر لندن بھجوایا جوکہیں طاق نسیاں پر رکھا رہ گیا۔اس حادثے کا علم 2016ء میں ہوا۔پھر سے جگر لخت لخت جمع کرنا شروع کیا اس دوران پیارے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشاد پر ناظر صاحب اشاعت ربوہ مکرم خالد مسعود صاحب اور ان کے ساتھیوں نے اردو ترجمہ کی نظر ثانی کی۔ہم نے یہ تیسری دفعہ اصلاح شدہ ترجمہ کتاب میں سیٹ کیا۔جلسہ سالانہ برطانیہ 2018 ء کے مبارک موقع پر مکرم ملک مظفر صاحب کی ذاتی توجہ سے رقیم پریس یو کے سے خوبصورت کتاب پرنٹ ہوئی۔الحمد للہ علی ذالک۔الفضل انٹر نیشنل نے اپنی 22 تا 29 مارچ 2019ء کی اشاعت میں ایک پر مغز معلوماتی تبصرہ شائع کیا ہے جس کا ایک حصہ پیش خدمت ہے: گزشتہ ایک صدی میں درثمین فارسی کے متعدد ایڈیشنز طبع ہو چکے ہیں۔تاہم گزشتہ سال لجنہ اماءاللہ ضلع کراچی نے اس مجموعہ کلام کو نہایت دیدہ زیب گیٹ اپ کے ساتھ شائع کرنے کی توفیق پائی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بلند پایہ منظوم کلام کی شوکت اور اس میں بیان فرمودہ 166