سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 156 of 418

سیلابِ رحمت — Page 156

كتاب الصلوة مخ العبادۃ اس سلسلہ کی 92 ویں کڑی ہے۔مشتمل ہے۔پہلا حصہ نماز کے حوالے سے یہ کتاب دو حصوں پر ترتیب دئے گئے مختلف عناوین مشتمل ہے جنہیں ابواب میں باندھا گیا ہے۔جبکہ دوسرا حصہ فقہی مسائل پر مشتمل ہے۔اس کتاب کے تمام مضامین حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کی روشنی میں نہایت خوبی سے پیش کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ راہنمائی کیلئے کتاب کے شروع میں انڈیکس بھی دیا گیا ہے۔مادیت کے اس دور میں اس موضوع پر یہ کتاب ایک مفید اضافہ ہے۔دنیا کا کوئی مذہب ایسا نہیں جس میں عبادت نہ ہو۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ جن وانس کو میں نے محض عبادت کیلئے پیدا کیا ہے اور عبادات میں اقم الصلوة کا تاکیدی حکم قرآن کریم میں بار بار آیا ہے۔یعنی نماز کو قائم کرو۔زیر تبصرہ کتاب نماز کے بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات پر مشتمل ہے جس کا ٹائٹل آنحضرت صلی ایتم کی ایک حدیث الصلوة مخ العبادة ہے۔یعنی نماز عبادت کا مغز ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے عبادت گزار بندوں میں شامل ہونے کی توفیق اور ہمت دے۔آمین۔“ 66 2010ء میں ہی ایک چھوٹی سی کتاب اچھی مائیں۔تربیت اولاد کے دس سنہری گراز حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد شائع کی گئی۔اسی سال مکرمہ سلیمہ شاہنواز صاحبہ کی بڑے شوق اور لگن سے مرتب کردہ قرآن مجید میں آنے والی ' انبیا علیہم السلام کی دعائیں، شائع 156