سیلابِ رحمت — Page 155
ب رحمت ربوہ کی اصلاحی سفارشات کی روشنی میں عائلی مسائل کے حل کی ایک کوشش ہے جو مکرمہ امتہ المومن مودود خان صاحبہ (نائب صدر اول) نے مجلس گلشنِ جامی کی ممبرات کے تعاون سے تیار کی۔قرآن پاک اور احادیث مبارکہ سے استفادہ کے علاوہ بزرگان کی اپنے بچوں کو نصائح جمع کی گئی ہیں۔یہ کتاب بہت مقبول ہوئی۔جب بھی لجنہ کی طرف سے کسی کو شادی کا تحفہ دیتے ہیں اس میں یہ کتاب شامل کی جاتی ہے۔ایک چھوٹا سا اقتباس برکت کے لئے درج ہے جو کشتی نوح صفحہ ۱۹ سے لیا گیا ہے: ” جو شخص اپنی اہلیہ اور اس کے اقارب سے نرمی اور احسان کے ساتھ معاشرت نہیں کرتا وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے۔ہر ایک مرد جو بیوی سے یا بیوی خاوند سے خیانت سے پیش آتی ہے وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے۔“ لجنہ کراچی کو بعض مربیان کرام نے اپنی کتب اشاعت کے لئے دیں۔ان میں سمندر پار سے مکرم عطاء المجیب راشد صاحب امام مسجد فضل لنڈن کی کتاب بھی شامل ہے۔آپ کی کتاب علم و عمل، ہم نے بڑی خوشی سے بڑے خوبصورت رنگین سرورق کے ساتھ ۲۰۱۰ء میں شائع کی جو ہماری اکانوے ویں پیش کش ہے۔كتاب الصلوة مخ العبادة، مكرمه امۃ النور طیب صاحبہ ( بنت معین ) نے اپنے والد محترم پیر معین الدین صاحب مرحوم کی خواہش اور معاونت سے مرتب کی۔فجز اھم اللہ تعالیٰ احسن الجزا۔الفضل ربوہ نے تبصرہ کیا: لجنہ اماءاللہ ضلع کراچی نے صد سالہ جشن تشکر کے سلسلہ میں کم از کم سو کتب کی اشاعت کی ذمہ داری لی تھی۔اس حوالہ سے زیر تبصرہ 155