سیلابِ رحمت — Page 146
سیلاب رحمت لکھوائے محترم خالد اعوان صاحب کی خوب صورت کتابت نے کلام طاہر اور در ثمین والی مانوس تحریر کو برقرار رکھا۔اس کتاب میں پہلی دفعہ حضرت مصلح موعودؓ کے اپنی نظموں کے متعلق لکھے ہوئے نوٹ شامل کئے۔گلوسری میں مکرمہ نصری حمزہ کا پر خلوص تعاون حاصل رہا۔مکرم بادی علی صاحب پر نسپل جامعہ احمدیہ نے طغرے تیار کئے۔مکرم شیخ داؤد احمد صاحب کی گرا فک اور ٹائٹل ڈیزائننگ نے طباعت کو خوب صورت بنایا۔مکرمہ برکت ناصر صاحبہ، مكرمه امتة الحفیظ بھٹی صاحبہ اور مکر مہ آپا سلیمہ میر صاحبہ نے ہر مرحلہ پر مدد کی۔فجز اھم اللہ تعالی احسن الجزاء۔پیارے حضور کی دعائیں شامل حال رہیں۔کام خوب صورت ہوا: " آپ کا پر خلوص خط ملا جس میں آپ نے کلام محمود اور بخار دل پر ہونے والے کام اور دیگر مساعی کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔جزاک اللہ احسن الجزا۔اللہ آپ کی کوششوں کو اپنی جناب میں قبول 66 فرمائے اور یہ ادبی کام ہر لحاظ سے معیاری ہو۔الھم آمین۔“ مورخ احمدیت مکرم دوست محمد شاہد صاحب نے اپنے مکتوب محررہ ۱۲ ستمبر ۲۰۰۶ء میں تحریر فرمایا: کلام محمود اور بخار دل کے لازوال اور لاثانی شعری، علمی، ادبی اور روحانی خزانے ملے۔فجزاکم اللہ ثم جزاکم اللہ۔دونوں عارفانہ مجموعہ ہائے کلام ظاہری و معنوی کمالات کا شاہکار ہیں جو شب و روز کی محنت شاقہ سے منظرِ عام پر آئے ہیں۔خصوصاً کلام محمود جس کے آخر میں فرہنگ Glossary نے اس شاہی ایڈیشن کو چار چاند لگا دئے ہیں۔خدا تعالی آپ سب کو اس قلمی جہاد میں ہر قدم پر اور ہر لحظہ روح القدس 146