سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 145 of 418

سیلابِ رحمت — Page 145

سیلاب رحمت اشاعت کے مطابق ترتیب دیا ہے۔علاوہ ازیں قطعات و رباعیات حصہ اول، حصہ دوم اور وفات کے بعد ملنے والے کلام سے لے کر یکجا کر دئے گئے ہیں۔اسی طرح حضرت میر صاحب کی روایتی خوش طبعی اور مزاح کا رنگ لئے ہوئے نظمیں بھی ایک جگہ کر دی گئی ہیں۔کتابت کی بعض اغلاط کو درست کر کے مشکل الفاظ پر اعراب لگا کر کھلا کھلا لکھوایا گیا ہے۔لجنہ کراچی نے ہر ممکن کوشش کی ہے کہ بخار دل حسین تر ہو کر منظر عام پر آئے اور اس کا ظاہری حسن اس کے معنوی حسن تک رسائی میں مددگار ہو۔" کلام محمود مع فرہنگ (الفضل ۵ اکتوبر ۲۰۰۶) ۲۰۰۶ ء ہی میں ہمیں چوراسی ویں کتاب کلام محمود مع فرہنگ پیش کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔درثمین اردو مع فرہنگ ۲۰۰۳ء میں شائع ہوئی تو ہماری صدر صاحبہ نے کلام محمود مع فرہنگ کی فرمائش کر دی۔حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ سے اجازت اور دعا کی درخواست کے لئے خط لکھا تو آپ کی طرف سے جواب ملا : کلام محمود پر کام ضرور کریں۔“ اللہ تعالی کا نام لے کر کلام محمود پر تحقیق شروع کی۔حضرت مصلح موعود کی حیات میں سب سے آخر میں چھپنے والی کلام محمود کے مطابق کلام پر اعراب لگائے الفاظ کھلے کھلے 145