سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 147 of 418

سیلابِ رحمت — Page 147

سیلاب رحمت اور آسمانی افواج ملائک کے ساتھ نصرت خاص فرمائے۔حضرت مسیح موعود کے الہامی و آسمانی الفاظ میں۔مبارک سومبارک حضرت امام عالی مقام مهدی الزمان مسیح دوران نے ۱۸ / اکتوبر ۱۹۰۶ یعنی ایک صدی پیشتر در بار عام سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ایک آدمی جس کے دل میں یہ بات ہو کہ خدا کے واسطے کام کرے وہ کروڑوں آدمی سے بہتر ہے۔“ (ملفوظات جلد پنجم صفحہ ۶۵) مبارک ہو لجنہ اماءاللہ کراچی ہر رکن خدا کے مرسل و مسیح کی اس بھاری بشارت کی مصداق نظر آ رہی ہے۔ہم تہی دست ترے در پہ چلے آئے ہیں لطف سے اپنے عطا کر ید بیضا ہم کو کتاب کا تعارف الفضل ربوہ کی زبان میں : وو رض سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الثانی پاکیزہ دینی شاعری کے چمکتے ہوئے ستارے ہیں آپ کی شاعری میں زندہ خدا، زندہ رسول صلی کی ستم اور زندہ کتاب، دعائیں، احباب جماعت کے لئے ہدایات و نصائح ، دعوت الی اللہ، فوز و فلاح ، روحانی عظمت کے مینار اور آسمانی حسن کی روحانی فضائیں شامل ہیں۔یہ تمام الوہی موضوعات دراصل دہلی کی نکھری صاف ستھری اور سادہ اردو کے شہ پارے ہیں۔۔۔زیر تبصرہ کتاب طباعت کا ایک نمونہ ہے۔اس مجموعہ کلام کی کتابت مکرم خالد محمود اعوان صاحب نے کی ہے۔یہ کتاب مضبوط جلد، 147