سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 288 of 418

سیلابِ رحمت — Page 288

سیلاب رحمت زلف کے سر ہونے تک خبر ہونے تک سحر ہونے تک۔۔اسی طرح دوسرے بڑے بڑے شعرا کی مشہور غزلیں چن لیں۔ان پر یہ کام کریں کہ کس نے سب سے پہلے اس پر کہا اور کب کہا اور کیا ہوا۔پھر دوسرے نمبر پر کون آیا اور تیسرے پر کون اور اسی طرح بعد میں کون کون آئے۔پھر عبید اللہ علیم صاحب بھی صاحب طرز شاعر ہیں۔ان کی طرزیں اگر پہلے موجود تھیں تو کن کن شعراء نے ان پر کہا ہوا تھا۔یہ مواد بھی اکٹھا ہو جائے۔“ اس ارشاد کے مطابق شعراء کی فہرست زمانی ترتیب سے بنانا ہی مہینوں کا کام تھا۔پھر ہم زمین غزلوں کی تلاش کئی لائبریریاں کئی ادارے مل کر بھی یہ کام مشکل سے کر سکتے تھے۔پہلے کوئی نمونہ موجود نہ تھا۔ردیف قافیہ ایک ہونے پر بھی بحر مختلف ہوتی۔مشکلات اور ان کے حل کی ایک طویل داستان ہے کہ کس طرح مولا کریم نے قدم قدم پر غیر معمولی مدد فرمائی اور کس قدر محنت کی توفیق عطا فرمائی۔کام بہت دقیق تھا جب کوئی سرانہ ملتا، حضور پر نور کا دعاؤں سے معطر خط مل جاتا۔آپ مسلسل حوصلہ افزائی فرمارہے تھے : اردو شعرا کا ہم زمین، کلام اکٹھا کرنے کا کام آپ کے سوا کوئی نہیں کر سکتا تھا۔اس لئے آپ کے سپرد کیا ہے۔باقی آپ کی بات درست ہے کہ کام بہت پھیلا ہوا ہے میں نے بھی جو مطالعہ کیا ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ بہت پیچیدہ اور پھیلا ہوا کام ہے۔کوئی آسان کام نہیں۔۔۔اللہ تعالیٰ آپ کی توفیق کو بڑھائے اور اپنے فضلوں سے نوازے۔آمین۔“ ایک دوسرے مکتوب میں تحریر فرمایا: 286