سیلابِ رحمت — Page 143
سیلاب رحمت حفاظت کے لئے ضروری ہے کہ ان کے علم میں ہو کہ ان کی مائیں کیا تھیں ، ان کی بہنیں کیا تھیں، ان کی نانیاں، دادیاں کیا چیز تھیں۔کس طرح انہوں نے احمدیت کی راہ میں اپنے خون کے قطرے بہائے اور 66 اس کی کھیتی کو اپنے خون سے سیراب کیا۔“ الفضل ربوہ نے لکھا: الاز ہارلذوات الخمار جلد دوم حصہ اول صفحه ۲۶۷) اس کتاب کا مطالعہ نہ صرف احمدی خواتین کے ازدیاد ایمان کا باعث ہوگا بلکہ ان کے گھروں کو بھی جنت نظیر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔اس میں جن قابلِ رشک خواتین کے پاکیزہ اخلاق اور سچے واقعات کو پیش کیا گیا ہے۔اس سے روشنی حاصل کر کے نہ صرف وہ اپنے قلوب کو منور کر سکیں گی بلکہ اس کونسل درنسل اکناف عالم میں پھیلاتی چلی جائیں گی۔(الفضل ربوہ ۷ جنوری ۲۰۰۶) حمد و مناجات لجنہ اماء اللہ کراچی کی بیاسی ویں پیش کش ہے۔۲۰۰۵ء میں شائع ہونے والی اس کتاب میں احمدی شعراء کا حمد و مناجات کے موضوع پر منظوم کلام یکجا کیا گیا۔یہ انتہائی با برکت خدمت مکرمہ برکت ناصر صاحبہ کے حصے میں آئی۔حضرت اقدس مسیح موعود نے زندہ خدا سے والہانہ پیار کی جو مے جماعت کو پلائی تھی اس کا خمار احمدی شعرا کے بیان حمد و ثنا میں منعکس ہے جو زبان و بیان کو ایک نرالا حسن عطا کرتا ہے۔سو شعراء کا حمدیہ کلام جمع کرنا شدید محبت اور محنت کا متقاضی ہے۔یہ فرض مسز ناصر صاحبہ نے خوب ادا کیا ہے۔ان کے لئے اور ان کی معاونات کے لئے جزائے خیر کی دعا ہے۔143