سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 142 of 418

سیلابِ رحمت — Page 142

سیلاب رحمت برائی سے محفوظ رکھے اور خوب صورت معاشرہ کے قیام میں اپنا کردار ادا کرنے کی توفیق دے۔آمین۔تم دیکھ کر بھی بد کو بچو بد گمان سے ڈرتے رہو عتاب خدائے جہان سے (الفضل ربوه ۴ مئی ۲۰۰۵) اکاسی ویں کتاب محسنات، مکرمہ بشریٰ بشیر صاحبہ سابق پرنسپل جامعہ نصرت ربوہ نے مرتب کی جو ۲۰۰۵ ء میں شائع ہوئی۔۲۸۴ صفحات کی اس کتاب کے رنگین ٹائٹل کا بنیادی خیال ہم نے حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ کے ایک مکتوب سے لیا تھا۔جس میں حضور نے لجنہ کراچی کو شہد کی مکھیاں قرار دیا تھا۔ہم نے اس کتاب پر شہد کی مکھیوں کے چھتے کی تصویر ڈال کر بڑا لطف لیا۔محسنات میں احمدی خواتین کے تعلق باللہ ، عشق رسول صلی ایتم ، قرآن سے محبت ، زہدو تقوی، صبر و رضا، اکرام ضیف، توکل علی اللہ، دعوت الی اللہ، مال، جان عزت و وقت کی قربانیوں کی داستانیں اور جرات و بہادری کے ایمان افروز واقعات جمع کر دئے گئے ہیں۔اس کتاب کی صورت میں حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد پر عمل کی ایک صورت بنی آپ نے یکم اگست 1992ء کے خطاب میں فرمایا: ”ہماری خواتین کی قربانیاں پس پردہ ہیں اس میں دکھاوے کا کوئی بھی دخل نہیں اور خدا کے حضور وہ قربانیاں پیش کرتی چلی جاتی ہیں۔یہاں تک کہ کبھی کسی امام وقت کی نظر پڑ جائے تو وہ چند نمونے دانہ دانہ چن کر تاریخ کے واقعات میں محفوظ کر دیتا ہے۔۔۔آپ کی اگلی نسلوں کی 142