سیلابِ رحمت — Page 144
سیلاب رحمت حمد و ثنا اسی کو جو ذات جاودانی ہمسر نہیں ہے اس کا کوئی، نہ کوئی ثانی ۲۰۰۶ ء میں ہمیں ایک اور سعادت نصیب ہوئی۔حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب کا مجموعہ کلام بخار دل جو قریباً نایاب ہو چکا تھا اسے دوبارہ خوبصورتی سے لکھوا کر شائع کیا گیا۔یہ لجنہ کراچی کی تراسی ویں کتاب ۳۰۴ صفحات پر مشتمل ہے۔مکرم ہادی علی صاحب کے تیار کردہ رنگین ٹائٹل کے ساتھ یہ کتاب حسین تر ہو گئی ہے۔الفضل کا تبصرہ بہترین تعارف ہے: خانزادہ میر درد کی شعری روایات کے پاسدار اور حضرت میر ناصر نواب کے صاحبزادے حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب کا وجد آفریں کلام خوبصورت انداز میں شائع کرنے کی سعادت لجنہ کراچی کے حصے میں آئی ہے۔اللہ تعالی کے فضل سے لجنہ کراچی صد سالہ جشن تشکر کے سلسلے میں کتب شائع کرنے کے منصوبے پر ثابت قدمی سے عمل کر رہی ہے۔حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب کا شعری مجموعہ بخار دل اس سلسلہ کی تر اسی ویں کتاب ہے۔قبل ازیں بارہ سوصفحات پر مشتمل مضامین حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب کی ترتیب و تدوین اور اشاعت کا طویل کام بھی لجنہ کراچی کے حصے میں آیا اور حضرت میر صاحب کے رشحات قلم کو سمیٹ کر اپنی بساط کے مطابق خوب صورتی سے پیش کرنے کی سعی بجائے خود بہت بڑی خوش نصیبی ہے۔۔۔زیر تبصرہ کتاب میں محترمہ امتہ الباری ناصر صاحبہ نے ان نظموں کو اوقات رض 144