سیلابِ رحمت — Page 141
سیلاب رحمت دکھلائی دے رہی ہے۔اسی لئے خدا کی دی ہوئی توفیق کی شاہراہ پر کراچی کی خواتین احمدیت برق رفتاری سے مردانہ وار آگے بڑھ رہی ہیں۔۲۰۰۴ء میں ہماری آٹھویں نمبر پر چھپنے والی کتاب The Nazarene Kashmiri Christ کا تیسر انظر ثانی شدہ ایڈیشن شائع ہوا۔ہمیں خوشی ہے کہ حضرت خلیفہ المسیح الی مس ایدہ اللہ تعالی نے پسند فرمائی۔آپ کا پیارا مکتوب ملا: ”آپ کی طرف سے بھجوائی گئی کتاب The Nazarene Kashmiri Christ موصول ہوئی۔ماشاء اللہ اچھی کاوش ہے۔اللہ تعالیٰ مکرمہ محمودہ امتہ السمیع وہاب صاحبہ کو بھی بہترین جزا عطا فرمائے۔جنہوں نے اس کوشش میں آپ کی بھر پور معاونت فرمائی۔اللہ تعالیٰ آپ تمام ممبرات کو مقبول خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔“ (200315) اسی ویں کتاب غیبت ایک بدترین گناہ 2004ء میں شائع ہوئی۔مکرمہ امۃ الرشید ارسلہ صاحبہ نے محنت اور شوق سے مرتب کی۔الفضل ربوہ نے تعارف میں لکھا: لجنہ اماء اللہ کراچی صد سالہ جشن تشکر کی خوشی میں گزشتہ دو دہائیوں سے مختلف علمی و تربیتی عنوانات پر کتب کی اشاعت کی توفیق پارہی ہے۔زیر تبصرہ کتاب اس سلسلے کی 80 ویں کڑی ہے۔زیر تبصرہ کتاب میں قرآن وحدیث اور سلسلے کے لٹریچر سے مذکورہ بالا بیماری سے بچنے کے بارہ میں ارشادات جمع کر دئے گئے ہیں۔اللہ تعالی ہمیں اس 141