سفر آخرت

by Other Authors

Page 48 of 84

سفر آخرت — Page 48

48 نافرمانی نہیں کریں گی ماتم کے وقت نہ اپنا چہرہ نوچیں گی اور نہ واویلا کریں گی نہ اپنا گریبان پھاڑیں گی اور نہ اپنے بال بکھیریں گی یعنی ایسیار و بی اختیار نہیں کریں گی جس سے سخت برہمی شدید بے صبری اور مایوسی کا اظہار ہوتا ہو۔۵۰ صبر کا بہترین بدلہ حضرت ابو سلمہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ اللہ نے فرمایا جب تم میں ے کسی پہ مصیبت آئے تو وہ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْن پڑھے اور دعا مانگے کہ میرے اللہ میں تیرے حضور اپنی مصیبت کو پیش کرتا ہوں مجھے اس کا بہتر اجر دے اس کے بدلے میں مجھے خیر اور برکت عطاء کر پس جب ابو سلمہ کی وفات کا وقت قریب آیا تو انہوں نے دعا کی اے میرے اللہ میرے اہل کو میرے بدلہ میں اچھا قائم مقام عطاء کرنا جب ان کی وفات ہو گئی تو حضرت اُم سلمہ نے إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون پڑھا اور دعا کی کہ میں اپنی مصیبت تیرے حضور پیش کرتی ہوں تو مجھے اس کا بہتر اجر دے چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ حضرت ام سلمہ کی شادی آنحضور سے ہو گئی اور اس طرح بہترین بدلہ اللہ تعالیٰ نے ان کو عطاء کیا۔۵۱۔صبر کی فضیلت صبر کی فضیلت کے بارے میں اسامہ سے روایت ہے کہ ایک دفعہ آنحضرت ﷺ کی ایک صاحبزادی نے آپ کی طرف ایک آدمی کے ہاتھ کہلا بھیجا کہ میرا بیٹا نزع کی حالت میں ہے آپ ہمارے گھر تشریف لائیں آپ نے اس آدمی کو کہا کہ جاؤ لڑکی کو میر اسلام کہو اور کہنا جو اللہ نے دیا اور جو اللہ نے لیا وہ سب اللہ ہی کا مال ہے اور اللہ کے علم میں سب کی موت کا وقت مقرر ہے لڑکی کو چاہنے صبر کر لے اور صبر کو ثواب سمجھے۔اس پر آنحضرت کی صاحبزادی نے آدمی بھیجا کہ خدا کے واسطے حضور تضر در تشریف لاویں آپ کھڑے ہو گئے اور آپ کے ہمراہ سعد بن عبادہ اور