سفر آخرت

by Other Authors

Page 47 of 84

سفر آخرت — Page 47

47 حضرت ابو موسیٰ اشعری بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جب اللہ تعالٰی اپنے کسی بندے کے بچے کو وفات دیتا ہے تو ملائکہ سے کہتا ہے کہ تم نے میرے بندے کے بچے کی روح قبض کی؟ اس پر فرشتے جواب دیتے ہیں ہاں ہمارے اللہ! پھر فرماتا ہے تم نے اس کے دل کی کلی توڑی ؟ فرشتے جواب دیتے ہیں ہاں ہمارے اللہ ! پھر وہ پوچھتا ہے اس پر میرے بندے نے کیا کہا؟ فرشتے کہتے ہیں اس نے تیری حمد کی اور إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ پڑھا اس پر اللہ تعالیٰ کہتا ہے تم میرے اس صابر شاکر بندے کے لئے جنت میں ایک گھر تعمیر کرو اس کا نام بیت الحمد رکھو۔لخت جگر کی وفات پر رحمت اور شفقت کے آنسو ( حدیث بخاری کتاب الجنائز باب قول النبي ﷺ انا بك لمحزونون) حضرت انس بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت میں نے اپنے بیٹے ابراہیم کی وفات کے وقت تشریف لائے آپ کی آنکھوں میں آنسو تھے عبدالرحمن بن عوف نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے عرض کیا یا رسول اللہ ! آپ روتے بھی ہیں؟ اس پر آپ نے فرمایا اے ابن عوف یہ تو رحمت اور شفقت ہے آپ کے آنسو جاری تھے اور کہتے جاتے تھے آنکھیں آنسو بہاتی ہیں دل غمگین لیکن ہم وہی کہیں گے جس کو ہمارا ارب پسند کرتا ہے اے ابراہیم ! تیری جدائی سے ہم ننگین ہیں۔-۲۹ دستی بیعت کر نیوالی صحابیہ کا ماتم کے وقت صبر کا آنحضور کی خدمت میں عہد (ابوداؤ د کتاب الجنائز باب في النوح) حضرت اسید ایک دستی بیعت کرنے والی صحابیہ سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضور نے بیعت لیتے وقت جو عہد اُن سے لیا اس میں یہ بات بھی تھی کہ ہم حضور کی