سفر آخرت

by Other Authors

Page 70 of 84

سفر آخرت — Page 70

70 کی بنا پر کہتے ہیں کہ مردوں سے کلام ہو سکتا ہے مگر اس کے لئے کشفی قوت اور جس کی ضرورت ہے ہر شخص کو یہ بات حاصل نہیں روح کا تعلق قبر کے ساتھ بھی ہوتا ہے اور روح کا تعلق آسمان سے بھی ہوتا ہے جہاں اُسے ایک مقام ملتا ہے۔ذکر حبیب مصنفہ حضرت مفتی محمد صادق صفحه ۱۸۷) حضرت مسیح موعود نے فرمایا کہ انسان کشفی طور سے گذشتہ روحوں سے مل سکتا ہے مگر اس کے لئے ضروری امر ہے کہ روحانی مجاہدات کئے جائیں بیشک ان سے مفید باتیں دریافت کر سکتا ہے مگر اس کیلئے بہت سے مجاہدات کی ضرورت ہے جو اس زمانے کے لوگوں سے نہیں ہو سکتے جب ہی وہ ایسی باتوں سے انکار کرتے ہیں میرا بذہب یہ ہے کہ انسان خواب میں نہیں بلکہ بیداری میں مردوں سے باتیں کر سکتا ہے چنانچہ حضرت مسیح سے میری ملاقات ہو چکی ہے حضرت رسول کریم والے سے بھی ایسا ہی اور اہل قیور سے میں نے ملاقات کی۔یہ بات تو سچ ہے مگر ہر ایک کے لئے میسر نہیں انسان کے قلب کی حالت کچھ ایسی ہے کہ اس میں اللہ تعالیٰ نے بہت سے عجائبات ڈال رکھے ہیں جیسے کنویں کو کھودا جائے تو آخر بہت ہی محنت کے بعد مصفا پانی نکل آتا ہے اسی طرح جب تک مجاہدہ پورے طور سے انتہاء تک نہ پہنچ پیچ اور صاف خیر حاصل نہیں ہو سکتی۔ذکر حبیب مصنفہ حضرت مفتی محمد صادق صفحه ۴۱۵) قبر میں سوال و جواب روح سے ہوتا ہے یا جسم میں وہ روح واپس ڈالی جاتی ہے؟ حضرت مسیح موعود نے فرمایا : - اس پر ایمان لانا چاہئے کہ قبر میں انسان سے سوال و جواب ہوتا ہے لیکن اس کی تفصیل اور کیفیت کو خدا پر چھوڑ نا چاہئے یہ معاملہ انسان کا خدا کے ساتھ ہوتا ہے