سفر آخرت — Page 69
ہے۔69 حدیث : ابن عباس کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے قبروں کی زیارت کرنے والی عورتوں پر لعنت کی ہے اور ان پر جو قبروں پر مسجدیں بناتے اور ان (ترندی) پر چراغ جلاتے ہیں۔محضور ﷺ نے پہلے فرمایا تھا کہ قبروں کی زیارت نہ کیا کرو پھر فرما دیا اچھا اب کر لیا کرو۔پہلے منع کرنا بھی حکمت رکھتا تھا کہ لوگوں کے خیالات ابھی تازہ بتازہ بت پرستی سے ہٹے تھے تا وہ پھر اس عادت کی طرف عود نہ کر آئیں پھر جب دیکھا کہ اب اُن کے ایمان کمال کو پہنچ گئے ہیں اور کسی قسم کے شرک و بدعت کو ان کے ایمان میں راہ نہیں تو اجازت دے دی۔(ملفوظات جلد سوم صفحه ۲۵۳ - ۲۵۴) ۴۔قبر میں سوالات کی زبان اور کیفیت زبان : الہام ہمیں انگریزی فارسی اردو اور عربی سب زبانوں میں ہوئے فرشتہ بھی ہر زبان بول سکتا ہے۔کیفیت : کیفیت کے بارے میں حضرت مسیح موعود نے فرمایا مرنے کے بعد مردے کا تعلق زمین سے ضرور رہتا ہے مومن کا تعلق ایک آسمان سے ہوتا ہے اور ایک زمین سے۔اصل حساب کتاب تو برزخ میں ہو جائے گا مگر مقابلہ کرانا باقی رہ جائے گا وہ حشر میں ہوگا ہزاروں انبیاء دجال کذاب کفار اور ملعون وغیرہ خطاب پائے گئے قیامت میں اس لئے حشر ہوگا کہ ان کی کرسی پر بٹھا کر اور مذبوں کو ذلت کا عذاب دے کر دکھلایا جائے گا کہ دیکھو کون صادق اور کون کا ذب تھا۔۸۵۔کیا روحوں کا قبر سے تعلق ہوتا ہے؟ ( ملفوظات جلد دوم صفحه ۶۳۷) حضرت مسیح موعود نے فرمایا کہ ارواح کا قبور سے تعلق ہے اور ہم ذاتی تجربہ