سفر آخرت — Page 60
60 ذریعہ انسان اپنے ایمان پر مہر لگاتا ہے۔۶۷۔مرنے والے کے عمل ختم ہو جاتے ہیں مگر تین عمل ختم نہیں ہوتے حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جب انسان مر جاتا ہے تو اس کے عمل ختم ہو جاتے ہیں مگر تین عمل ختم نہیں ہوتے اول صدقہ جاریہ دوم ایسا علم جس سے فائدہ اُٹھایا جائے سوم ایسی نیک اولاد جو اس کے لئے دعا کرے۔(مسلم) حديقة الصالحين -- قبر پر دعا میں کونسی آیت پڑھنی چاہئے؟ حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں یہ تکلفات ہیں تم اپنی ہی زبان میں جس کو بخوبی جانتے ہو جس میں تم کو جوش پیدا ہوتا ہے میت کے واسطے دعا کرو۔قبر کو خانقاہ اور زیارتگاہ نہ بناؤ حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا اپنے گھروں کو قبرستان نہ بناؤ یعنی گھر میں قرآن کریم نوافل اور سنتیں پڑھا کرو اس طرح فرمایا میری قبر کو خانقاہ اور زیارتگاہ نہ بناؤ کہ وہاں آکر سجدے کرو اور چڑھاوے چڑھاؤ پھر فرمایا مجھے پرور و دو سلام بھیجا کرو تمہارا درود و سلام جہاں کہیں بھی تم ہو مجھے پہنچ جاتا ہے۔۷۰ قبرستان جانا اور قبر کو پختہ کرنے کے بارے میں جواز حضرت اقدس مسیح موعود نے فرمایا: - (ابوداؤد) نذرونیاز کے لئے قبروں پر جانا اور وہاں جا کر منتیں مانگنا درست نہیں ہاں وہاں جا کر انسان عبرت سیکھے اور اپنی موت کو یاد کرے تو جائز ہے قبروں کے پختہ بنانے کی ممانعت ہے البتہ اگر میت کو محفوظ رکھنے کی نیت ہو تو حرج نہیں ہے یعنی ایسی