سفر آخرت

by Other Authors

Page 31 of 84

سفر آخرت — Page 31

31 کے طریق کے خلاف ہے۔اس لئے معیوب ہے۔۳۰۔نماز جنازہ کا وقت نماز جنازہ کسی وقت بھی ہو سکتی ہے نماز عصر کے بعد بھی اور نماز فجر کے بعد بھی اس میں کوئی شرعی روک نہیں ہے۔البتہ کچھ فرقے مکروہ اوقات میں نماز جنازہ پسندیدہ نہیں سمجھتے۔(۱) ترندی باب کرابتہ الصلوة على الجنازه صفحه /۱۲۲ (ب) شرح وقایہ کتاب الصلوۃ صفحه / ۱۴۹ ۳۱۔پھانسی پانے والے شخص کی نماز جنازہ جس شخص کو پھانسی کی سزا ملی ہو اس کی نماز جنازہ جائز ہے۔اعتراف جرم کی صورت میں سزا پا نا ایسی تو بہ کا رنگ رکھتا ہے کہ اگر یہ تو بہ ایک بڑی قوم پر تقسیم کی جائے تو ان کی بھی مغفرت ہو جائے۔حدیث کے الفاظ ہیں:۔قَالَ رَسُولُ الله الله لَقَدْ تَابَ تَوْبَةً قُسِمَتْ بَيْنَ أُمَّةٍ لَوَسِعَتُهُمْ (مسلم کتاب الحدود بن اعتراف على نفس بالز لی صفحه ۱۱۰/۳) -۳۲ خود کشی کرنے والے کی نماز جنازہ آنحضرت ﷺ نے خود کشی کرنے والے کی نماز جنازہ نہیں پڑھی چنانچہ حدیث میں آتا ہے۔إِنَّ رَجُلًا قَتَلَ نَفْسَهُ بِمَشَا قِصَ فَلَمْ يُصَلَّ عَلَيْهِ النَّبِيُّ عَ الله (ابن ماجہ کتاب الجنائز باب في الصلوة على اهل القبلة صفحه ۱۱) ایک شخص نے تیز پھل والے تیر سے خود کشی کر لی آپ نے اس کی نماز جنازہ نہیں پڑ ہی بعض علماء نے کہا آپ گا یہ عمل عبرت اور فعل کی شناخت کے اظہار کے لئے تھا کہ یہ بہت ہی بدی کا کام ہے۔( فقه احمد یه صفحه ۲۵۱ - ۲۵۰)