سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 451 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 451

۴۵۱ سیکرٹری کون ہے۔فرمایا کہ میں نے ابھی کسی کو مقرر نہیں کیا۔چند روز تو آرام کرلوں پرائیویٹ سیکرٹری مقرر کر لیا تو میرے گرد ہو جائے گا کہ یہ کام کیوں کر ہوا ور وہ کیسے ہے؟ وغیرہ وغیرہ۔اب ہمارا جہاز ارضِ حجاز سرزمین مقدس وطن النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ساتھ جا رہا ہے۔دل نرم ہیں۔دعائیں کی جارہی ہیں۔تمام دوست یقین جانیں کہ ان سب کے لئے دعائیں کرتے ہیں ان کے واسطے بھی جنہوں نے لکھا یا لکھ کر دیا اور ان کے لئے بھی جنہوں نے نہ ہمیں لکھ کر دیا نہ پھر کبھی لکھا اور نہ ہم نے ان کو لکھا مگر دعاؤں میں سب کو شامل و شریک کیا جا رہا ہے۔قبولیت اور برکات اللہ کریم کے ہاتھ میں ہیں اور آپ بزرگوں کے اپنے اپنے حالات اور تعلقات کے مطابق جد احد ا۔ہم مفت میں آپ سب کے لئے دعائیں کر کے اجر اور ثواب لے رہے ہیں۔حضور پھر تشریف لائے ہیں اور ارادہ ظاہر فرمایا ہے کہ بعض مسافروں کی دعوت کرنے کا ارادہ ہے۔کیا اتنا سامان ہے؟ میں نے عرض کیا حضور گوشت کے سوا باقی سامان موجود ہے۔مدن سے سامان ہو سکے گا مگر پھر کوشش کی جارہی ہے کہ جہاز والوں سے گوشت وغیرہ لے کر کام کر لیا جاوے۔سویز نکل کر گرمی شروع ہوگئی ہے اور موسم میں تغیر ہونا شروع ہو گیا ہے۔لنڈن میں بہت زیادہ سردی تھی پیرس میں کم دیفیس میں اس سے بھی کم اور برنڈزی میں اور بھی تھوڑی۔سویز کے بعد تو خاص گرمی ہے حتی کہ سیکنڈ کلاس والے خواہش کرتے ہیں کہ ان کا کیبن کوئی لے کر ان کو ہمارے چبوترہ پر سونے کو جگہ دے دے۔رات کمبل کے بغیر سوئے تھے مگر آج دن ایسی گرمی ہے کہ گویا جیٹھ اساڑھ کا مہینہ آ گیا ہے۔پسینہ رکتا ہی نہیں۔کپڑے اُتارنے کو جی چاہتا ہے۔جہاز والوں نے اس گرمی کی وجہ سے آج جہاز کے اوپر ایک لمبا چوڑا اور خاصا گہرا حوض بنا لیا ہے جس میں انگریز نہاتے اور تیرتے پھرتے ہیں۔شام اور عشاء کی نماز میں حضرت اقدس نے خود اول وقت میں جمع کر کے پڑھا ئیں اور چونکہ بہت شدت کی گرمی تھی اس وجہ سے تمام لوگ اوپر کی منزل پر ٹہلتے پھرتے تھے۔حضور نیچے آئے کسی کو نہ پا کر اوپر تشریف لے گئے۔دعوت قریباً تمیں آدمی کی حضور نے کل دو پہر کے کھانے پر پلاؤ اور قورما اور کچھ مٹھائی کی