سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 452 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 452

۴۵۲ کر دی ہے۔گوشت ذبیحہ تازہ بچھرے کا مل گیا ہے جو پورٹ سعید سے لیا گیا تھا۔رات پھر سخت شدت کی گرمی رہی لوگ تڑپتے رہے۔پنکھے بھی بریکار تھے اور کھلے آسمان کے نیچے بھی امن نہ تھا۔آدھی رات پیچھے کچھ ٹھنڈک ہوئی۔لوگوں کو رات بھر کروٹ لیتے پہلو بدلتے گزری۔برف آب اور لیمون ایڈ (Lemon Add) کا دور دورہ ہو رہا ہے۔۱۰/ نومبر ۱۹۲۴ء : حضور کو رات بخار تھا۔صبح کی نماز میں تشریف لائے مگر طبیعت مضمحل تھی۔تھوڑی دیر بیٹھ کر تھرما میٹر لگایا اور دوائی پی کر حضور تشریف لے گئے۔اب تک کہ دس بجے ہیں باہر تشریف نہیں لائے۔آج ہمارا جہاز مکہ معظمہ بیت اللہ عظیم کے برابر سے گزر رہا ہے۔سیدنا حضرت اقدس اور تمام دوست دعاؤں میں مصروف ہیں۔اللہ تعالیٰ شرف قبولیت بخش کر حقیقی انعامات اور بچے ثمرات کا وارث بنائے۔آمین ( ۸ بجے صبح ) حضور تشریف لائے اور دعوت کے متعلق بعض ہدایات دیں اور پھر خود او پر تشریف لے گئے۔دعوت خدا کے فضل سے کامیاب ہوئی۔حضور بہت خوش تھے۔کھانا با وجود بے سروسامانی تنگی جگہ اور شدت گرما کے بھی خدا کے فضل سے اچھا تیار ہو گیا۔کھانے والوں نے کیا انگریز اور کیا دیسی سبھی نے پسند کیا۔ایک ہندو نوجوان نے بعد میں شکایت کی کہ مجھے کیوں پلا ؤ نہیں کھلایا گیا ؟ حضور نے پھر کسی وقت اس کی شکایت کو دور کرنے کا وعدہ فرمایا۔از عمل ثابت کن کہ آں نورے کہ درایمان تست کا عملی نمونہ دیکھنا ہو تو وہ دیکھے ہمارے آقائے نامدار کے رات اور دن کے اقوال و اعمال میں۔اس کی دعاؤں میں دوسروں کو دعاؤں کی تاکید میں اور اس کی تبلیغی سرگرمیوں اور مصروفیتوں میں۔کاش کہ کوئی چشم بینا اور دل بیدا ر وا لا غور کرے۔جہاز بھی خدا کے فضل سے تبلیغی میدان بن رہا ہے۔بعض لوگ خودشوق سے حضور سے ملاقات کی خواہش کرتے اور حالات سنتے ہیں۔فرسٹ کلاس میں عموماً بڑے بڑے لوگ ہی سفر کیا کرتے ہیں۔مسافروں کا اکثر حصہ حضور سے مانوس اور سلسلہ کا لٹریچر مطالعہ کر رہا ہے۔بعض نے مانگ مانگ کر بھی لٹریچر لیا ہے اور تختہ جہاز گویا ایک احمد یہ لائبریری بنی ہوئی معلوم دیتا ہے۔