سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 215 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 215

۲۱۵ دیکھنے کا خیال طبعا دل میں پیدا ہوتا ہے اور میرے ساتھی بعض اوقات بلکہ اکثر اوقات وقت نکال کر جاتے ہیں۔حضرت اقدس سے اجازت لے کر بھی چلے جاتے ہیں۔حضور خود بھی کبھی خدام کو اجازت دے دیتے ہیں مگر میں عمد ا محض اس رپورٹ کی وجہ سے نہیں جاسکتا۔میں جانتا ہوں کہ میری عمر گزرچکی ہے اور میں اب موت کے کنارے کھڑا ہوں۔مجھ سے کوئی ایسا کام نہیں ہو سکا جس سے مجھے امید یا خیال بھی پیدا ہو کہ میں نے بھی کوئی خدمت اسلام کی ہے۔میرے دل میں یہ جوش ہے کہ بجائے اس کے کہ میں کوئی وقت آنکھوں کو خوش کرنے پر خرچ کروں کیوں نہ کوئی ایسا کام کروں جس سے میرے دوست بھائی اور بزرگ کوئی فائدہ حاصل کر کے میرے واسطے دعا کریں شاید کسی دل کی دعا میرے واسطے بخشش کا موجب ہو سکے جس کا میں اپنے بھائیوں ، دوستوں اور بزرگوں سے امیدوار ہوں۔مولوی نعمت اللہ خان صاحب شہید کے متعلق جو کچھ لنڈن کے اخبارات نے لکھا ہے اس کو یکجا کر کے ایک پمفلٹ کی صورت میں چھپوانے کی تجویز کی گئی ہے۔طبع پر انشاء اللہ اس کی چند کا پیاں ارسال کروں گا اس سے اخبارات کی ورق گردانی سے بھی آپ بچ جاویں گے۔اس کے بعد جلسہ پروٹسٹ کی پروسیڈنگز بھی طبع ہوجائیں گی تو ارسال کروں گا۔انگریزی ترجمہ ایڈریس حضرت صاحب جو پٹنی میں دیا گیا بھی بھیجنے کی کوشش میں ہوں اگر مل گیا تو بھیجوں گا۔ایسٹ اینڈ ویسٹ سوسائٹی کے جلسہ میں آج شام کو سوا آٹھ بجے حضرت اقدس کا لیکچر ہوگا جو حضور نے صبح کو لکھ کر مکرم جناب چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کو ترجمہ کے واسطے دیا تھا۔ترجمہ ہو رہا ہے۔مسٹر داس گپتا اس سوسائٹی کے ممبر ہیں۔رات حضرت اقدس سے شمولیت جلسہ کے واسطے عرض کرنے آئے تھے۔اس مضمون کی نقل اگر ممکن ہو سکا تو انشاء اللہ روانہ کروں گا۔لیکچر گلڈ ہاؤس (Guild House) میں ہوگا انشاء اللہ۔چوہدری صاحب محترم جس اخلاص ، محبت اور شوق و محنت سے ان کا موں کو پوری توجہ اور انہماک سے کرتے ہیں ہم سب کے واسطے موجب رشک اور قابل تقلید ہے۔پانچ بج چکے ہیں مگر مسٹر واٹسن سابق ڈپٹی کمشنر آئے نہیں۔بارش آج معمول سے زیادہ ہوئی اور ہو رہی ہے اس وجہ سے شاید رُک گیا ہو۔پریس لنڈن کے خیالات متعلق شہادت شائع کرنے کے واسطے پانچ سو کاپی طبع کی غرض سے پریس سے معلوم کیا تھا۔۳۰ پونڈ گویا ساڑھے چارسو