سفر یورپ 1924ء — Page 214
۲۱۴ گے۔ساڑھے چار بجے کا وقت مقرر ہے۔وہ ان دنوں لنڈن میں آنریری طور پر بچوں کی تربیت کے کام کے انچارج ہیں۔اب کے ہفتہ باورچی خانہ کابل با وجود بڑی احتیاط اور کشاکش کے تمیں پونڈ ہو گیا ہے جس میں صرف دس پونڈ گوشت کے ، تین پونڈ کے قریب مچھلی کے ہیں۔بعض نقص ہیں جو ابھی تک قابو میں نہیں آ سکے۔حضرت اقدس کے حضور معاملہ پیش کیا گیا تھا حضور نے اور بھی گنجائش نکالنے کا حکم دیا ہے اور خرچ کے گھٹانے کا ارشاد فرمایا ہے۔رات حضرت اقدس نے نہایت محبت بھرے لہجہ میں مجھے مخاطب کر کے فرمایا۔” بھائی جی قادیان سے شکایت آئی ہے کہ اب آپ کی رپورٹیں چھوٹی ہو گئی ہیں۔“ حضرت اقدس کے حضور تو میں نے عرض کرنا مناسب نہ سمجھا آپ سب بزرگوں کی خدمت میں میں اپنا پروگرام اور انضباط اوقات پہلے عریضہ میں عرض کر چکا ہوں اس سے آپ نے اندازہ کر لیا ہوگا کہ میرے پاس کونسا وقت خالی ہے جس میں میں زیادہ وضاحت سے رپورٹ عرض کرسکوں۔۱۸ گھنٹہ متواتر مجھے کھڑے رہنا پڑتا ہے۔نوٹ بک ہاتھ میں یا جیب میں رکھتا ہوں جب موقع ملتا ہے سطر لکھ لیتا ہوں یا پھر اپنے آرام کو آپ بزرگوں کی خاطر قربان کر کے کچھ عرض کر سکتا ہوں۔میں جانتا ہوں کہ مجھ سے اکثر حالات اور واقعات رہ جاتے ہیں اس کی وجہ بخل یا سستی نہیں بلکہ محض یہ وجہ ہے کہ میں اپنی ڈیوٹی کی وجہ سے بعض مقامات پر حاضری سے معذور ہوتا ہوں۔آپ یقین جانیں کہ آپ لوگوں تک یہاں کے حالات پہنچانے کے لئے میں اکثر اوقات اپنی طبیعت کے خلاف بھی کام کرتا ہوں۔میری طبیعت تنہائی پسند ہے اور میں بہت کم مجلس میں بیٹھنے کا عادی ہوں - کان رس کی عادت مجھ میں بہت کم ہے مگر یہاں مجھے بعض دوستوں سے منت کر کے لجاجت کر کے اور پیچھے پڑ کر بھی کام لینا پڑتا ہے اور نقول وغیرہ حاصل کرنی پڑتی ہیں۔آپ یقین جانیں کہ میں لنڈن میں ہوں مگر لنڈن کا کوئی حصہ میں نے محض ان مصروفیات کے باعث دیکھا تک نہیں تا کہ فارغ اوقات میں ڈائری عرض کرسکوں گو ہم لوگ لنڈن میں سیر و تفریح کو نہیں آئے اور یہی حقیقت ہے مگر پھر جب آئے ہیں خواہ مخواہ بعض خالی اوقات میں کچھ