سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 125 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 125

۱۲۵ خدمت کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔پھر اس نے اس تار اور جواب کا کوئی محصول بھی نہ لیا مفت کام کر دیا اور اب بتایا کہ برنڈ زی سے پتا لگ سکے گا۔اس جہاز میں حضرت میاں صاحب کی ایک لنگی کی دھلائی ڈیڑھ روپیہ دینی پڑی اور ململ کی پگڑی کی دھلائی ۱۴ آنے دی گئی۔گرانی کا یہ حال ہے۔شہر آ گیا ہے۔جہاز نے رخ بدل لیا ہے لہذا خط بند کر کے سامان کی سنبھال کرتا ہوں اللہ حافظ - دعاؤں کا محتاج - عبدالرحمن قادیانی از برنڈ زی بندرگاه ۱۶ / اگست ۱۹۲۴ء