سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 126 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 126

بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم خط نمبر ۹ ، از مقام برنڈزی علاقہ اٹلی : مورخه ۱۶ / اگست ۱۹۲۴ء السلام علیکم ورحمة الله وبركاته ٹھیک ساڑھے نو بجے صبح ہمارا جہاز پلسنا برنڈزی کے پورٹ پر پہنچا جو عین لپ بازار واقع ہے۔سینکڑوں عورت مرد اور بچے بازار میں ہجوم کئے کھڑے تھے۔پاسپورٹ دکھانے اور طبی معائنہ ہو جانے کے بعد جہاز سے اترنے کی اجازت ہوئی۔جہاز ہمارا ا بھی حرکت میں ہی تھا کہ حضرت اقدس نے تمام خدام کو جہاز کی بالائی چھت پر جمع ہونے کا حکم دیا چنا نچہ سوائے میاں رحمد بن صاحب کے جسے سامان کے پاس ٹھہر نے کا حکم تھا سب خدام حاضر ہوئے۔فرش جہاز کے اس حصہ پر جس کے نیچے تھرڈ کلاس پسنجر ٹھہرے تھے سیڑھیوں کے ساتھ حضور نے کپڑوں کے فرش پر رو بقبلہ ہو کر سرزمین یورپ پر قدم رکھنے سے پہلے خاص دعاؤں کے لئے ہاتھ اٹھائے۔خدام نے بھی اقتدا کی اور قریب ہیں منٹ کے دعا ہوتی رہی۔جہاز کے عملہ کا فارغ حصہ اور فرسٹ ، سیکنڈ کلاس کے مسافروں کا ایک جم غفیر اس نظارہ کو دیکھنے کے واسطے آس پاس جمع ہو گیا اور جب تک حضرت نے دعا ختم نہ کی لوگ یہ دلکش نظارہ خاموشی سے کھڑے دیکھتے رہے۔دعا کے ختم ہوتے ہی افسروں نے پاسپورٹ طلب کئے اور ڈاکٹری معائنہ ہوا۔آج کا جہاز سے حضرت اقدس کا مع خدام کے سرزمین یورپ پر اُترنا جہاں ایک عجیب روحانی کیفیت رکھتا تھا وہاں دلوں میں ایک قسم کی اُمنگ ، اُمید اور کا میابیوں کی جھلک بھی معلوم ہوتی تھی۔سامان ہمارا کٹم ہاؤس میں کٹک کے آدمی لے گئے۔سگریٹ ، سگار، کافی ، چائے وغیرہ ہم سے پوچھا گیا کہ تمہارے پاس ہو تو بتا دو۔دو ایک بنڈل کھول کر بھی دیکھے اور بعد میں سب کو بلا دیکھے پاس کر دیا۔کٹم ہاؤس کے دروازہ پر سینکڑوں عورتیں خاص کر لڑکیاں جمع ہو گئیں۔مرد بھی تھے مگر کم۔بعض لڑکیوں کے ہاتھ میں کیمرے تھے اور وہ اس تاک میں تھیں کہ کب قافلہ نکلے اور وہ