سفر یورپ 1924ء — Page 47
۴۷ اللہ عرض کروں گا۔رات کو عشاء کے وقت حضور واپس تشریف مکان پر لائے۔یہودی لوگ دیواروں میں سر دے کر اور منہ لگا لگا کر جہاں دعائیں کرتے ہیں، روتے ہیں وہ دیوار اور نظارہ بھی حضور نے کل ۲ / اگست کو ملاحظہ فرمایا تھا۔دیوار گر یہ اسی دیوار کا نام ہے۔مغرب اور عشاء کی نماز میں حضرت نے خود پڑھا ئیں۔ایک تار قادیان سے آیا جس میں بھیرہ کے حالات درج تھے اور ضمانت پر رہائی کی اطلاع تھی۔حضور نے کل مسجد عمر میں سجدہ کے وقت بھیرہ والوں کے واسطے بھی دعائیں کی تھیں۔آج ۳ را گست کا دن ہے۔حضور صبح کی نماز میں نہیں آسکے طبیعت خراب ہے۔آج واپسی کا ارادہ ہے اور حیفا اور عکہ سے ہوتے ہوئے دمشق جانے کا ارادہ ہے۔شام کو پانچ بجے کی گاڑی سے روانہ ہوں گے انشاء اللہ۔الگ الگ خطوط پھر بھی عرض نہیں کر سکا وقت اور فرصت نہیں لہذا اسی کو قبول فرما یا جاوے اور دعاؤں میں یا د رکھا جاوے۔خادم عبدالرحمن قادیانی از بیت المقدس ۳/اگست ۱۹۲۴ء