سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 48 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 48

۴۸ بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم خط نمبر ۶ ، از مقام حیفا : مورخه ۴ را گست ۱۹۲۴ء السلام عليكم و رحمة الله وبركاته قدس سے روانگی ۳ را گست : ۵ بجے شام کو القدس سے سوار ہو کر شام کے وقت ہم لوگ واپس لد کے سٹیشن پر پہنچے جہاں حیفا کے لئے گاڑی بدلنی پڑی۔لد سے دوسری گاڑی لے کر رات کے ساڑھے دس بجے حیفا کے سٹیشن پر پہنچے۔حیفا سمندر کے کنارے پر بہت ہی خوبصورت اور صاف ستھری بستی ہے۔ریل کی لائن سمندر کے بالکل کنارے پر سے گزرتی ہے اور سمندر کی موجیں ریل کی سڑک سے ٹکر اٹکرا کر واپس جاتی ہیں۔رات کا وقت سمندر کے اندر کشتیوں اور جہازوں میں بجلی اور لیمپوں کی روشنی شہر کے مکانات سے چراغاں کا سماں نہایت ہی دلکش نظارہ اور خوش منظر تھا۔سمندر کی ٹھاٹھوں کو دیکھ کر ایک بار پھر ہمیں اپنا پہلا جہازی سفر یاد آ گیا۔حیفا میں ورود ۴ را گست: گاڑی حیفا کے سٹیشن پر پہنچی۔ہوٹلوں کے ایجنٹ اور دلال پلیٹ فارم پر موجود تھے اور اترنے والے مسافروں کو یا حاجی یا حاجی کر کے ادھر اُدھر گھسیٹتے تھے۔کنگ کے ایجنٹ بھی موجود تھے حضور نے انہی کے سپر داپنا کام کر دیا۔سامان گاڑی سے ہم لوگوں نے خود ہی اُتارا اور اسٹیشن کے مسافرخانہ میں لے گئے۔حضرت کا سامان حضرت کے ساتھ ہی گرائنڈ ہوٹل نضار میں بھیج دیا جو سمندر کے کنارے بہت ہی خوبصورت مقام پر واقع ہے۔حضرت کے ہمرکاب اس ہوٹل میں صاحبزادہ حضرت میاں صاحب سلمہ رتبہ ، حضرت خان صاحب، ڈاکٹر صاحب اور چوہدری محمد شریف صاحب بھی تشریف لے گئے۔باقی کے متعلق حضرت حکم دے گئے کہ کسی قریب کے ہوٹل میں ٹھہر جائیں کیونکہ وہ ہوٹل شہر سے بہت دور تھا سامان کا لے جانا اور پھر صبح کو واپس لانا مشکل ہوتا۔لہذا ہم میں سے حافظ صاحب، عرفانی صاحب اور چوہدری فتح محمد خاں صاحب تینوں بزرگ ایک یہو دن کے ہوٹل میں ٹھہرے جو سٹیشن سے ایک منٹ کی راہ پر واقع تھا اور جس کا نام ہید ڈائری کے خط نمبر ۴ اور ۶ تاریخ کے لحاظ سے مسلسل ہیں ممکن ہے نمبر دیتے وقت سہوا نمبر ۵ کی بجائے نمبر ۶ درج کر دیا گیا ہو۔