سفر یورپ 1924ء — Page 190
کرے گی۔“ 190 مرزا بشیر الدین محمود احمد ہیڈ آف دی احمد یہ کمیونٹی قادیان پنجاب حال ۶ چشم پیلیس بلگرا یا لنڈن قادیان بھی حضور نے تار کے جواب میں تار دے دیا ہے۔ہدایات بھیج دی ہیں کہ کیا کرنا چاہیئے۔-1 رات اخبارات کو یہ واقعات بتائے گئے صبح کی نماز کے بعد شائع ہو گئے ہیں۔ڈیلی ایکسپریس اخبار نے بڑی دلچسپی سے لیا مگر واقعات کو خلط کر دیا ہے۔شاہزادہ عبد اللطیف صاحب کی شہادت کے واقعات کو بھی خلط کر دیا ہے جو مکرم چوہدری فتح محمد خان صاحب نے ان کو سنائے تھے۔-۲ ڈیلی نیوز نے بھی شائع کر دیا ہے مختصر مگر ٹھیک۔رات حضور نے یہ بھی تجویز فرمایا تھا کہ ہائیڈ پارک میں لیکچروں میں ان مظالم کی تشہیر کی جائے مگر دیر ہوگئی اور وقت نہ رہا اس وجہ سے رات یہ کام نہ ہو سکا۔ڈیلی ٹیلیگراف نے بھی لکھا ہے اور ٹھیک لکھا ہے۔اخبار ٹائمنر لنڈن نے بھی اس واقعہ کا ذکر کر دیا ہے اور چٹھی بھی شائع کر دی ہے۔مولوی نعمت اللہ خان صاحب مرحوم شہید کی آخری دستخطی چٹھی تھی۔حضور آج صبح کی نماز میں بھی تشریف نہیں لا سکے۔♡- ڈیلی میل نے بھی شائع کر دیا ہے اور بہت ہی اچھا لکھا ہے۔زور دار بھی لکھا ہے اور شہید مرحوم کا خط بھی شائع کر دیا ہے-جزاہ اللہ احسن الجزاء- ڈیلی کرانیکل نے بھی لکھا ہے۔ڈاک کا آج چونکہ دن ہے اور میری کئی ڈیوٹیاں باقی ہیں لہذا میں اس عریضہ کو اسی جگہ بند کرتا ہوں۔اا بج چکے ہیں اور کھانے کا وقت بھی قریب ہے اور میں نے بہت سی ڈاک بھی پوسٹ