سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 165 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 165

بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم خط نمبر ۱۲، از مقام لنڈن : مورخه ۴ رستمبر ۱۹۲۴ء السلام عليكم ورحمة الله وبركاته لنڈن پہنچ کر میری تقسیم اوقات حسب ذیل ہے۔نماز صبح ۴ بجے سے ۶ تک بعض اوقات ساڑھے چھ بجے تک بھی۔ناشتہ کرانا : نماز صبح کے بعد سے ۹ بجے تک۔دفتر ڈاک میں کام کرنا : 9 بجے سے ابجے تک۔کھانا دو پہر : ۱۲ بجے سے نماز ظہر تک۔ضروریات کچن کی سپلائی کا آرڈر ونگرانی تعمیل : ظہر سے ۴ بجے تک۔چائے : ۴ بجے سے نماز عصر تک۔سیر شام ہمرکاب حضرت صاحب : عصر سے شام تک۔کھانا شام : نماز شام سے عشاء تک جس کا وقت ۱۲ بجے رات تک بلکہ بعض اوقات ایک ڈیڑھ بجے تک چلتا ہے۔یہ انضباط اوقات میری ڈیوٹی ہے جس کا حضرت اقدس نے حکم دیا ہے۔خود حضور خصوصیت سے پابندی اوقات ترتیب اور نظام کو دیکھنا پسند کرتے ہیں اور دوسری طرف میری طبیعت بھی خدا کے فضل سے ایسی واقع ہوئی ہے کہ انتظام ترتیب اور پابندی اوقات سے کام کرنے کرانے میں چست و خوش رہتی ہے۔کام کی کثرت با قاعدگی کے ساتھ اور حضرت کے حکم کے ماتحت میرے واسطے روحانی اور جسمانی غذا ہے جس سے کوفت کی بجائے آرام اور ضعف کی بجائے قوت ملتی ہے۔انگلستان میں کھانا کھلانا اور چائے پلا نا میز پر جو محنت ، مصروفیت ،صفائی وا نہاک اور وقت