سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 166 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 166

۱۶۶ چاہتا ہے اس کا اندازہ صرف وہی دوست کر سکتے ہیں جو انگریزی طرز خوردونوش سے واقف ہیں۔میز پر کھانے کے کئی دور ہوتے ہیں۔ہر دور میں پلیٹوں کا تبدیل کرنا۔چھری کانٹا لگا نا۔نمک۔رائی۔سرکہ - مکھن - جام - پھل وغیرہ کا مہیا کرنا۔ہر شخص کے واسطے الگ الگ پلیٹیں اور الگ الگ گلاس فراہم کرنا۔الغرض خاصہ اچھا ایک گورکھ دھندا ہے جس میں بہت سا وقت سخت محنت میں خرچ ہو جاتا ہے۔ان وجوہات سے آپ سمجھ سکتے ہیں کہ مجھے کونسا وقت باقی رہتا ہے جس میں میں حالات سفر بھی عرض کر سکوں۔مکرمی چوہدری علی محمد صاحب کی ڈیوٹی بھی میرے ساتھ لگائی گئی ہے مگران کو حضرت اقدس کی خدمت میں بھی حاضر ہونا پڑتا ہے اس وجہ سے اکثر حصہ کام کا بوجھ صرف مجھے ہی پر ہے جو کم از کم ے ا گھنٹہ روزانہ کھڑے رہنے سے انجام پذیر ہو سکتا ہے۔دوسری طرف میں یہ بھی جانتا ہوں کہ جماعت کے احباب ان دنوں حضرت اقدس آقا و امام کی جدائی کی وجہ سے پریشان اور مضطر ہیں ان کو حضرت کے حالات اگر ہفتہ وار بھی نہ پہنچیں تو ان کی تکلیف اور افسردگی کا موجب ہوں گے۔پچھلی مرتبہ ڈاک میں میں نے بہت ہی کم کچھ عرض کیا تھا اس کا مجھے بھی سخت قلق اور صدمہ ہے اور افسوس ہے کہ میں کیوں زیادہ مفصل حالات نہ لکھ سکا مگر مجبوری اور معذوری او پر عرض کی گئی وہی تھی۔اب میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جہاں تک مجھ سے بن پڑے گا اور جو کچھ ہو سکے گا عرض کرتا ہی رہوں گا خواہ وہ رات کے حصوں میں کرنا پڑے یا ڈیوٹی کے اوقات میں چلتے پھرتے یا کھڑے ہوئے ہی کیوں نہ ہو۔جو ہو سکے گا انشاء اللہ عرض کیا کروں گا تا کہ تلافی مافات بھی تو کچھ ہو سکے۔۲۸ کی عصر کے بعد جیسا کہ میں نے عرض کیا تھا حضرت نے لنڈن پریس کو ایک ایٹ ہوم (Eat Home) دیا اور تمہیں کے قریب دعوتی کارڈ بھیجے جو بڑے بڑے مشہور اخبارنویسوں کے نام تھے مگر صرف ۶ یا کے نمائندے آئے۔ان میں مذہبی کا نفرنس کے پریذیڈنٹ اور سیکرٹری صاحب بھی تھے۔حضور نے ایک پیغام ان کے واسطے تیار کیا تھا جو اسی وقت محترم جناب چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نے ترجمہ کیا اور ان لوگوں کے سامنے پڑھا۔زبانی طور پر بھی مختلف اذکار ہوتے رہے۔ان لوگوں نے نوٹ بھی کئے بعض نے اپنے اخبارات میں اس کا ذکر بھی کیا مگر صرف اپنے