سفر یورپ 1924ء — Page 164
۱۶۴ کے پاس تھے ) پھر موٹروں کے ذریعہ سے لد گیج کی طرف روانہ ہو کر سینٹ پال کے گر جا کے صحن میں دائیں طرف کی سیڑھیوں سے نیچے حضور نے کھڑے ہو کر لمبی دعا کی۔بازار تھا لوگ کثرت سے جمع ہو گئے۔سات بجے دعا ہوئی اور ساڑھے سات بجے مکان پر پہنچے اور پھر دروازہ پر دعا کی گئی اور مکان کے اندر داخل ہوئے۔لنڈن پہنچ کر میری خدمات کی تقسیم ایسی طرز پر ہوئی ہے کہ اب میرے واسطے رپورٹوں کا لکھنا یا حالات سے اطلاع دینا سخت مشکل بلکہ محال ہے۔قریباً ۱۸ گھنٹہ کی ڈیوٹی ہے لہذاب میں زیادہ نہ لکھ سکوں گا۔اطلاعاً عرض ہے۔ہمارے مکرم شیخ صاحب عرفانی لکھتے ہیں اور ان کا تمام تر وقت اسی کام کے لئے وقف رکھا گیا ہے۔- لنڈن میں حضرت کے کئی ایک فوٹو لئے گئے تھے جو یہاں کے اخبارات نے شائع کئے ہیں ان سب کی تین تین کا پیاں جیسا کہ میرے ذمے ہیں میں نے ایک پیکٹ کے ذریعہ ارسال کر دی ہیں۔اُمید کہ پہنچیں گی۔آج تک جو کچھ خدمت میں حالات لکھ کر ارسال کرنے کی کر سکا ہوں اللہ تعالیٰ اس کو آپ بزرگوں کی خوشنودی اور بہبودی کا ذریعہ بنا دے اور میرے لئے بھی رضائے الہی کے حصول کا ذریعہ ہو۔مجھے دعاؤں میں یا د فر ما یا جاوے اور آئندہ کی معذوری بوجہ مجبوری سمجھ کر اور بھی دعا فرمائی جاوے۔حضرت اقدس نے خود میرے ذمے ایسی خدمات لگائی ہیں کہ پھر ان کے بعد لکھنے کا وقت بالکل نہیں ملتا۔فقط والسلام عبد الرحمن قادیانی از لنڈن ۲۸ / اگست ۱۹۲۴ء