سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 141 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 141

۱۴۱ بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم خط نمبر ۱۰، از مقام روما - اٹلی: مورخه ۱۹ / اگست ۱۹۲۴ء السلام علیکم ورحمة الله وبركاته کل ایک حصہ رپورٹ نامکمل میں نے پوسٹ کر دی جس میں مکالمہ بہائیہ نا تمام رہ گیا تھا۔وجہ یہ ہوئی کہ ساڑھے ۴ بجے کے قریب سید نا حضرت اقدس فضل عمر کا حکم پہنچا کہ سب لوگ اپنی جگہ پر رہیں کوئی ادھر اُدھر نہ جائے ہم آتے ہیں چنانچہ جلد ہی حضور مع خان صاحب مکرم ڈاکٹر صاحب تشریف لائے اور خدام کی حسب ذیل تقسیم فرمائی۔(1) چوہدری فتح محمد خان صاحب، عرفانی صاحب اور مولوی عبد الرحیم صاحب درد کو حکم دیا کہ تینوں صاحب ایڈیٹر ان اخبارات سے مل کر ان کو حالات سلسلہ بتا ئیں۔(۲) حضرت میاں شریف احمد صاحب اور چوہدری محمد شریف صاحب کو فرمایا کہ سفر میں شروع سے آج تک جس قدر فوٹو حضرت میاں صاحب نے لئے ہیں ان کو ڈویلپ کرا کے دیکھیں تا کہ معلوم ہو سکے کہ وہ ٹھیک آئے بھی ہیں یا نہیں ؟ چنانچہ حضرت میاں صاحب تصاویر کے نیگیٹو کسی فوٹوگرافر کو ڈویلپ کرنے کو دے کر جلد ہی واپس تشریف لے آئے۔اور اس طرح ایک قافلہ حضرت اقدس کے ہمرکاب حافظ صاحب ، خان صاحب ، حضرت میاں شریف احمد صاحب اور چوہدری محمد شریف صاحب پر مشتمل گھ پر مشتمل گھوڑا گاڑی کے ذریعہ روما شہر کی عمومی حالت کا معائنہ اور شہریوں نیز ملکی خواص و عوام کے حالات کے مطالعہ کی غرض سے نکلا۔باقی خدام کو یہ حکم ملا کہ وہ ٹرام کے ذریعہ سے ایک معروف مقررہ مقام پر پہنچ کر حضور کا انتظار کریں چنانچہ حضور شہر کے مختلف حصوں اور علاقوں میں سے گزرتے ہوئے بازاروں کی حالت دیکھتے بعض بڑی دکانات میں تشریف لے جا کر برائے نام کچھ معمولی رومال ریشمی اور ایک قسم کی چوڑیاں وغیرہ جو اس جگہ کی خاص صنعت کی مشہور ہیں خرید فرمائیں اور اس طرح تاجروں سے گفتگو کرتے اور ان کے حالات کا مطالعہ فرماتے رہے اور اس تعلق میں تبلیغ کا موقع مہیا کیا جاتا رہا۔