سفر یورپ 1924ء — Page 142
۱۴۲ بقیہ مکالمہ بہائیہ۔( جو کل کے خط میں رہ گیا تھا ) (س) مرزا شوقی آفندی کے متبعین کس قدر ہیں؟ (ج) اس جگہ عکہ حیفا اور کل فلسطین میں دوصد نفر ہوں گے۔(س) کیا پنجہ ، عکہ کی اراضی میں داخل ہے؟ (ج) صرف نیم ساعت کا راستہ ہے۔(س) شوقی آفندی کے لئے کوئی وظیفہ حکومت کی طرف سے مقرر ہے؟ ( ج ) کچھ نہیں۔(س) ملت کی طرف سے کچھ ملتا ہے؟ (ج) امر بہائی کے اخراجات ملت دیتی ہے۔(س) امریکہ میں کیا تعداد ہے؟ ( فقط ) ( ج ) معلوم نہیں۔کل جو وفد ایڈیٹر ان اخبارات کے پاس گیا تھا وہ حضرت کی واپسی کے بعد حضرت اقدس کے حضور پہنچا اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت کامیاب واپس آیا۔شیخ صاحب قبلہ عرفانی بحیثیت ایک ایڈیٹر اخبار سب سے پہلے روما کے بڑے اخبار لاٹر پیونا (Latribuna) جس کی روزانہ اشاعت سوا لاکھ ہے اور جس کے تین ایڈیشن خاص شہر روما کے لئے اور دس ایڈیشن مختلف دیگر شہروں کے واسطے نکلتے ہیں اور جس کا ایک ہفتہ وار مصوّر ایڈیشن جُدا ہے اور ایک ماہانہ مصوّ رایڈیشن الگ ہے کے ایڈیٹر کے پاس گئے اور اپنی ہندوستانی اخبار کی ایڈیٹری کا انٹر و ڈیوس خود بخودہی کرا کر اس سے ایسے طریق سے گفتگو کی کہ وہ ایک باخبر ایڈیٹر ہونے کی حیثیت میں عرفانی صاحب کا ممنون و مشکور ہوا اور درخواست کی کہ اُسی کو سب سے پہلے حضرت اقدس سے انٹرویو کرنے کا شرف دلایا جاوے اور کہ اس سے پہلے کسی دوسرے اخبار کو یہ عزت نہ بخشی جاوے تا کہ سب سے پہلے اسی کے اخبار میں سلسلہ اور حضرت اقدس کے حالات شائع ہوں اور بمنت درخواست کی کہ اسے آج ہی کسی وقت خواہ وہ آدھی رات ہی کیوں نہ ہو موقع دیا جاوے کہ وہ باریاب ہو سکے۔اس نے اس وفد کے فوٹو بھی اصرار کر کے لے لئے کیونکہ یہ بزرگ تنہا فوٹو نہ دینا چاہتے