سفر یورپ 1924ء — Page 213
۲۱۳ اُبھاریں کہ اس ظلم کے خلاف پروٹسٹ میں شریک ہوں۔(۵) مسٹر جنجوعہ صاحب بہائیوں میں کوشش کریں کہ وہ بھی ایسے مظالم کے خلاف آواز اُٹھائیں اور انسانیت کی اس خدمت میں ہمارے شریک کار ہوں۔(1) مولوی محمد دین صاحب بی۔اے مبلغ امریکہ امریکن پر لیس میں سعی کریں کہ وہ بھی جہاں رپورٹ جلسہ شائع کرے وہاں اپنی طرف سے بھی پروٹسٹ کرے۔(۷) مولوی نیر صاحب امام لنڈن ڈاکٹر لینن صاحب اور دوسرے تین سو ملاقاتیوں کو جمع کرنے کی کوشش کریں۔(۸) چوہدری محمد شریف صاحب سیکولر سوسائٹی کے لوگوں میں جائیں۔الغرض یہ صورت کام کی آج تجویز کی گئی ہے اور بعض دوستوں کے لئے دوسرے کام تجویز کر کے کام کو با قاعدگی کے ساتھ چلانے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔اللہ تعالیٰ سب کو توفیق دے اور اخلاص سے کام کرنے کی ہمت دے کر کام کو بارور اور باشمر بنائے آمین۔محترم جناب چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نے افغان لیگیشن کو جو خط لکھا تھا اس کا جواب آج کی ڈاک سے آیا ہے جس کی ایک نقل میں نے بھی کرالی ہے تا کہ رپورٹ مکمل رہے اور آپ بزرگوں کو بھی جواب پڑھنے کا موقع مل جائے۔حضرت اقدس بازار تشریف لے گئے ہیں۔۱۲ بجے کے بعد کھانا ابھی تک نہیں کھایا۔دوستوں کو کھلا دینے کا حکم دے گئے تھے۔حضور کا کھانا رکھا ہے۔۲ بج چکے ہیں اور حضور ابھی تک واپس نہیں آئے۔حضور نے آج حکم دیا ہے کہ عرفانی صاحب ، حضرت میاں صاحب اور مصری صاحب جا کر ایجنسی کے حسابات کی جانچ پڑتال کریں اور مفصل رپورٹ حضرت اقدس کے حضور پیش کریں۔حضرت میاں صاحب کی طبیعت رات سے کچھ خراب ہے اس وجہ سے وہ تو نہیں جا سکے باقی دونوں دوست اب جانے والے ہیں۔تیاری میں ہیں۔آج مسٹر واٹسن (Mr۔Watson) سابق ڈپٹی کمشنر گورداسپور حضور سے ملاقات کریں