سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 212 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 212

۲۱۲ سلسلہ جاری رہتا ہے۔تفاصیل میں عرفانی صاحب کے لئے چھوڑ دیا کرتا ہوں کیونکہ مجھے تفاصیل لکھنے کا وقت میسر نہیں آتا - تفاصیل میں پڑوں تو یہ ڈائری بھی رہ جانے کا اندیشہ ہے۔۹ رستمبر ۱۹۲۴ء : حضور صبح کی نماز میں تشریف نہیں لا سکے۔ناشتہ 9 بجے تناول فرمایا۔میں کسی ضروری کام کو کمرہ میں گیا تو حضور کچھ لکھ رہے تھے نہ معلوم کیا تھا۔۔پروٹسٹ کے جلسہ کی تیاری کے لئے آج تمام دوستوں کو جمع کر کے 4 چشم پیلس پر چوہدری فتح محمد خان صاحب مشورہ کر رہے ہیں تا کہ تقسیم عمل کی پالیسی سے فائدہ اُٹھا کر جلسہ کو کا میاب بنانے کی کوشش کی جائے۔ویمبلے کی نمائش سے دوست رات ۱۰ بجے کے بعد تشریف لائے جو دیکھ کر واپس آئے ہیں اس کی بہت تعریف کرتے ہیں اور مصری صاحب فرماتے ہیں کہ اس نمائش کے دیکھنے سے معلوم ہوا کہ ہندوستان ہر بات میں سب سے پیچھے ہے اور اس کا افسوس ان کو بہت زیادہ تھا۔عرفانی صاحب کہتے ہیں کہ میں تو حضرت اقدس سے اجازت لے کر ایک بار پھر جاؤں گا تاکہ تسلی سے ایک ایک چیز کو دیکھ سکوں اس کے بغیر علم حاصل نہیں ہو سکتا۔حافظ صاحب نے کہا کہ حضور تو دوڑتے ہی پھرے جس کی وجہ سے ہم لوگ کوئی چیز ٹھہر کر تسلی سے نہیں دیکھ سکے۔دوڑ نا ہی دوڑ نا یا درہ گیا ہے دیکھنا کسی چیز کا بالکل یا دنہیں رہا۔پروٹسٹ کمیٹی کے پریذیڈنٹ مولوی محمد دین صاحب بی۔اے اور سیکرٹری چوہدری فتح محمد خان صاحب مقرر ہوئے ہیں اور حسب ذیل کام دوستوں کے سپرد کئے گئے ہیں۔حضرت میاں صاحب مع میاں خدا بخش صاحب طالب علم بارایٹ لا تھیو صافی کل اور (1) سپر چولزم Spiritualism سوسائٹی میں جا کر جلسہ میں شرکت کے لئے تحریک کریں۔(۲) خان صاحب قبلہ ذوالفقار علی خان صاحب کنسرویٹو پارٹی میں جائیں اور کوشش کریں۔(۳) مولوی عبدالرحیم صاحب درد اور مصری صاحب یو نیٹرین لوگوں کے گرجوں میں جا کر کوشش کریں اور ان کو شرکت جلسہ کی تحریک کریں۔(۴) محترم عرفانی صاحب یہودیوں کے کوارٹروں، دکانوں اور عبادت گاہوں میں جا کر ان کو