سفر یورپ 1924ء — Page 139
۱۳۹ اور دوسرا دراز قد۔دونوں کا حلیہ مولوی صاحب جُد اجد ابتاتے ہیں مگر چونکہ اس وقت ان سے ملنے کا وقت بالکل نہ تھا گاڑی جانے والی تھی گفتگو کچھ نہ ہوئی اور نہ پورا حلیہ مولوی صاحب کو یاد ہے۔عرفانی صاحب کے اس سوال پر کہ اچھا بتائیں کہ اس کے باپ کی ڈاڑھی کیسی تھی ؟ مولوی صاحب نے فرمایا ہے کہ میں اس کی طرف پوری توجہ ہی نہ دے سکا تھا۔ہوٹل جو ہم نے آج تبدیل کیا ہے۔اس کا نام نو دا روما (Nova Roma) ہے۔۷،۶ منزل بلند ہے۔سادگی اور ار زانی کے ساتھ صفائی کا بھی انتظام ہے۔اس میں پونے دوسو کے قریب کمرے ہیں اور بیڈ بہت زیادہ ہیں کیونکہ بعض کمروں میں دو اور بعض میں تین اور بعض میں صرف ایک ایک ہی بیڈ ہے۔خلاصه مکالمه ما بین عرفانی صاحب و مرز امحسن داماد عبد الیها مورخه ۱۲ / اگست ۱۹۲۴ء بمقام حیفا بر مکان شوقی آفندی منقول از شیخ صاحب عرفانی ) (س) کیا شریعت اسلامیہ کو آپ منسوخ سمجھتے ہیں؟ ( ج ) ہاں تغیر و تبدل کے قائل ہیں۔(س) نماز کتنی مرتبہ پڑھتے ہیں؟ ( ج ) تین مرتبہ - (س) کس قبلہ کی طرف نماز ادا کرتے ہو؟ ( ج ) مکہ کی طرف منہ کرتے ہیں۔(س) عکہ کی طرف تو نماز نہیں پڑھتے ؟ ( ج ) کبھی گزارتے ہیں کبھی نہیں۔( س ) پھر تو عکہ قبلہ نہ رہا؟ ( ج ) نہیں۔(س) شوقی آفندی کی غیر حاضری میں کوئی ان کا قائمقام ہوتا ہے؟