صد سالہ تاریخ احمدیت — Page 27
سوال ۴۸ آپ کے والد نے آپ کو کس سن میں ملازمت دلوائی ؟ جو اسب ۱۶ء میں سیا لکوٹ میں متفرقات کی اسامی پر ملازم کرا دیا۔سوال ۴۹ اس ملازمت میں خدائی حکمت کیا تھی ؟ جواب اس ملازمت میں خدائی حکمت یہ تھی کہ آپ اپنے خاندان اور چہار دیواری سے نکل کر ایک شہری آبادی میں اقامت گزیں ہوں۔جہاں آپ کے پاکیزہ شباب اعلیٰ کیر کیر ہمدردی خلق الله تعلق یا اللہ اور عاشق قرآن ہونے کے شاہد مسلمان و غیر سلمان دونوں ہو جائیں اور آپ کی صداقت پر زندہ گواہ ہوں۔سوال ۵۰ سیالکوٹ میں سب سے پہلے کس مقام پر قیام فرمایا ؟ جواب سب سے پہلے آپ نے محلہ جھنڈانوالہ میں ایک چوبارے میں قیام فرمایا۔سوال ۵۱ قیام سیالکوٹ میں حفاظت الہی کا ایک واقعہ بتائیں ؟ جواب ایک دفعہ حضرت اقدس ( آپ پر سلامتی ہوا پندرہ سولہ افراد کے ساتھ اس چوبارے میں قیام فرما تھے کہ شہتیر میں سے ایک تک کی آواز آئی۔اس پر آپ نے ساتھیوں کو جلدی سے نکلنے کا حکم دیا۔ساتھی نکل گئے تو آپنے بھی نکلنے کا قصد کرتے ہوئے پہلے زینہ پہ قدم رکھا تھا کہ چو بارے کی چھت دھڑام سے اگری اور سب معجزانہ طور پر بچ گئے۔سوال ۵۲ چوبارہ کرنے کے بعد آپ کہاں اقامت گزیں ہوئے ؟ جواب چوبارہ گرنے کے بعد آپ حافظ محمد شفیع صاحب قاری آف سیالکوٹ کے نانا فضل دین صاحب کے مکان واقع کشمیری محلہ میں اقامت گزیں ہوئے۔سوال ۵۳ دوران ملازمت لوگوں پہ آپ کا کیا اثر تھا ؟ جواب آپ جب سرکاری ملازمت میں آئے تو گو عام اہلکاروں میں سے تھے لیکن اس کے باوجود آپ کی خداداد قابلیت کا عوام پر ہی نہیں بلکہ حکومت کے سر بر آوردہ افسروں پر بھی سکہ بیٹھ گیا اور ضلع بھر میں آپ کی علمی شان اور محققانہ طبیعت کے فلفلے بلند ہونے شروع ہو گئے۔یہ زمانہ جو آپ نے یوسفی شان سے ملازمت میں سیر کیا آپ ے ۵۴