سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 343
343 سبیل الرشاد جلد چہارم رشتہ ناطہ کیلئے ایک مرکزی طور پر بھی کمیٹی ہونی چاہئے اور ایک مقامی طور پر بھی۔اسی طرح ریجنل لیول پر بھی ہو۔کمیٹی میں ذیلی تنظیموں کے صدر شامل ہونے چاہئیں۔لجنہ کی صدر بھی شامل ہوں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ لجنہ کے اندر رشتہ ناطہ کا کوئی شعبہ نہیں ہے اور نہ لجنہ کو کوئی اختیار ہے۔اسی طرح سیمینار (Seminar) منعقد کرنے کا اختیار نہ لجنہ کو ہے اور نہ خدام الاحمدیہ کو اور نہ ہی انصاراللہ کو ہے۔جو بھی کرنا ہے وہ جماعتی طور پر ، مرکزی طور پر ہونا چاہئے اور اگر ریجنل سطح پر کرنا ہے تو ریجنل امراء کے تحت ہونا چاہئے۔الفضل انٹر نیشنل 8 فروری 2013ء) اس میٹنگ کی رپورٹ کا کچھ حصہ اگلے ہفتہ کے الفضل انٹر نیشنل میں شائع ہوا جس میں فرمایا۔انصار اللہ والے ہر اس شخص کو تجنید میں شامل کریں جو اپنے آپ کو احمدی کہتا ہے نیشنل جنرل سیکرٹری صاحب، ذیلی تنظیمیں جس میں خدام الاحمدیہ، انصار اللہ اور لجنہ اماءاللہ شامل ہیں ان سب کا فرض ہے کہ کوئی بھی شخص جو اپنے آپ کو احمدی کہتا ہے خواہ وہ چندہ دیتا ہے یا نہیں ، نمازیں پڑھتا ہے یا نہیں آپ نے اس کو اپنی تجنید میں شامل کرنا ہے۔اور اُس کے بعد ذیلی تنظیموں کا بھی کام ہے اور سیکرٹری تربیت کا بھی کام ہے کہ اُن کی تربیت کر کے اُن کو قریب لائیں۔جب تک وہ خود انکار کر کے اپنے آپ کو جماعت سے باہر نہیں نکالتے تب تک آپ نے اس کو تجنید میں سے نہیں نکالنا۔یہ کبھی نہیں ہوسکتا کہ سیکرٹری مال، یا قائد مال کی یا پھر ہمہتم مال کی اپنی جو تجنید ہے یا جو اس کے پاس انفارمیشن ہیں وہ جماعتی تجنید کے Data کے ساتھ ٹیلی (tally) کر رہی ہو۔یہ دونوں بہر حال مختلف ہوں گے اور ہونے چاہئیں کیونکہ تجنید ہمیشہ زیادہ ہوتی ہے اور چندہ دہندگان کی تعداد کم ہوتی ہے۔اگر یہ دونوں ایک جیسے ہیں تو پھر آپ کا ریکارڈ درست نہیں ہے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ انصار الله، خدام الاحمدیہ اور لجنہ اماءاللہ کا کام ہے کہ وہ اپنے تجنید کے شعبہ کو فعال کریں۔اسی طرح جنرل سیکرٹری صاحب تمام جماعتوں میں اور حلقوں میں اپنے متعلقہ سیکرٹری کو کہیں کہ وہ اس بات کا جائزہ لیں کہ مختلف جگہوں پر جو شخص بھی عید پڑھنے آتا ہے۔کمزور سے کمزور ایمان والا بھی سال میں کم از کم عید تو پڑھ لیتا ہے۔اگر وہ جماعت احمدیہ کی مسجد میں عید پڑھنے آتا ہے اور نیا چہرہ ہے تو اس سے پوچھیں کہ کیا آپ احمدی ہیں؟ اگر وہ کہتا ہے کہ وہ احمدی ہے تو پھر ا سے کہیں کہ ہم نے تجنید میں شامل کر دیا ہے۔آپ اپنا پتہ اور دیگر معلومات دے دیں۔چندہ دینا یا نہ دینا علیحدہ بات ہے۔لیکن یہ تو بتاؤ کہ اگر تم سے رابطہ کرنا ہو تو کیسے کیا جاسکتا ہے؟ اس طرح تجنید میں شامل کر کے پھر اُسے جماعت کے قریب لائیں۔